"برلن" کے نسخوں کے درمیان فرق

79 بائٹ کا اضافہ ،  6 سال پہلے
م
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(گروہ زمرہ بندی: منتقل از زمرہ:شہری ریاستیں بجانب زمرہ:شہر ریاستیں)
م
[[File:Collage Berlin2.jpg|thumb|Collage Berlin]]
 
''برلن'' [[مغربی جرمنی|وفاقی جمہوریہ جرمنی]] کا [[دارالحکومت]] اور اس کی 16 ریاستوں میں سے ایک ہے۔ یہ شمال مشرقی جرمنی میں [[برلن-برینڈنبرگ برانڈین بورگ شہری خطے]] میں واقع ہے۔ 34 لاکھ کی آبادی کے ساتھ یہ ملک کا سب سے بڑا اور [[یورپی اتحاد]] کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی کاحامل شہر ہے۔
 
برلن یورپی سیاست، ثقافت اور سائنس کے اہم ترین مراکز میں سے ایک ہے۔ شہر بین البراعظمی نقل و حمل کا مرکز ہے اور کئی مایہ ناز جامعات، کھیلوں کی تقاریب، سازندوں اور عجائب گھروں کا گھر ہے۔ اس کی معیشت شعبہ خدمات پر انحصار کرتی ہے۔
[[1918ء]] میں جب [[پہلی جنگ عظیم]] ختم ہو چکی تھی، برلن کو ویمار جمہوریہ قرار دیا گیاـ 1920ء میں برلن کے گرد و نواح کے دیہات کو ملا کر ایک بڑا شہر بنایا گیا جس کی آبادی 40 لاکھ کے قریب تھی ـ
 
[[1933ء]] کے انتخابات میں [[نازی جماعت]](ناتسی) کے سربراہ [[ہٹلر|ایڈولف ہٹلر]] (آڈولف)حکمران بنے۔ ان کے دور میں [[یہودی|یہودیوں]] سمیت ملک کی تمام غیر آریائی باشندوں پر بہت منفی اثرات مرتب ہوئے۔ نازی (ناتسی) حکومت سے پہلے برلن میں یہودیوں کی تعداد 17 لاکھ تھی ـ لیکن 1938ء میں "کرستال ناخت"(کر سٹال ناخٹ)کے بعد ہزاروں یہودیوں کو قریبی "زاشن ہاؤزن کیمپ" میں قید کر دیا گیاـ 1943ء کے بعد ان کو [[آشوٹز]] (آؤش وٹز)جیسے کیمپوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا بڑی تعداد میں مبینہ قتل عام کیا گیاـ ہٹلر کا ارادہ تو تھا کہ برلن کو دوبارہ ایک عظیم طرز پر تعمیر کیا جائے لیکن [[دوسری جنگ عظیم|دوسری جنگِ عظیم]] کی وجہ سے صرف اولمپک اسٹیڈیم ہی بن پایاـ
 
دوسری جنگِ عظیم نے برلن میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی خصوصاً فضائی حملوں سے برلن شہر کی تعمیراتعمارات کو زبردست نقصان پہنچا۔ جنگ کے بعد [[مشرقی جرمنی]] سے بڑی تعداد میں پناہ گزینوں نے برلن کا رخ کیا۔
 
جرمنی کی شکست کے بعد مفتوحہ جرمنی کو چاروں فاتح اقوام [[ریاستہائے متحدہ امریکہ]]، [[برطانیہ]] اور [[فرانس]] اور [[سوویت اتحاد]] نے آپس میں تقسیم کر لیا اور اسی تقسیم کے نتیجے میں برلن شہر بھی چار حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ سوویت اتحاد کے زیر نگیں علاقہ [[مشرقی برلن]] کہلایا اور باقی اتحادیوں کا علاقہ [[مغربی برلن]]۔ یوں برلن اگلی کئی دہائیوں تک [[سرد جنگ]] کے تناؤ کا مرکز بنا رہا۔ اس دوران [[برلن ناکہ بندی]] اور [[دیوار برلن]] پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز رہیں۔
711

ترامیم