"سل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م bot: removed {{Link GA}}, it is now given by wikidata
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
سل (س پر پیش) یا '''[[تپ دق]]''' جسکو عام طور پر ٹی بی کہا جاتا ہے ایک وباعی بیماری ہے جو کہ ایک جراثیم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اگر اسکا درست علاج نہ کیا جاۓ تو یہ بیماری اپنی ہلاکت خیزی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی اور اندازہ ہے کہ ہر سال اسکی وجہ سے سترہ سے بیس لاکھـ (بعض اعدادوشمار کے مطابق اس سے بھی زیادہ) افراد کی ہلاکت ہوجاتی ہے جن میں سے اکثرکا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہوتا ہے۔ طبی الفاظ میں سل کی تعریف یوں کی جاسکتی ہے کہ مرض سل یا عرف عام میں TB ایک [[عدوی]] مرض ہے جو ایک [[بیکٹیریا]] [[متفطرہ سل]] (Mycobacterium tuberculosis) کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور گو کہ جسم کے کسی بھی حصے پر اثرانداز ہوسکتی ہے مگر عام طور پر پھیپڑوں میں نمودار ہوتی ہے۔ متفطرہ سل ایک [[غیر تخم پرور]] (non-spore forming) ، [[غیر متحرک]] اور [[حیوائی]] (aerobic) بیکٹیریا ہے جسکا [[غلاف]] مومی ہوتا ہے جو کہ [[صامد للحمض]] (acid fast) رنگداری پر سرخ ہوجاتا ہے۔
{{Commonscat|Tuberculosis}}
 
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/سل»