"نصیر الدین محمد ہمایوں" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م نے زمرہ:ہندوستانی بادشاہ کا اضافہ کیا فوری زمرہ بندی کے ذریعہ
سطر 60:
==سلطنت کی تقسیم==
 
بابر نے بستر مرگ پر ہمایوں کو یہ وصیت کی تھی کہ وہ اپنے بھائیوں سے فیاضانہ سلوک کرے اور ہمایوں نے تخت نشین ہوتے ہی کچھ زیادہ فیاضی کا مظاہرہ کیا۔ اس نے اپنی سلطنت بھائیوں میں تقسیم کردی۔ اس نے [[کامران مرزا]] کو [[کابل]] اور [[قندھار]]، ہندال کو [[میوات]] اور عسکری کو [[سنبھل]] کا علاقہ بطور جاگیر دے دیے۔ اپنے چچیرے بھائی [[سلیمان مرزا]] کو بدخشاں کا علاقہ عطا کیا۔ ہمایوں کے اس فیاضانہ سلوک کے باوجود اس کے بھائی مطمئن نہ ہوئے اور انہوں نے ہمایوں کا ساتھ دینے کے بجائے اس کے لیے مشکلات پیدا کیں۔ [[کامران مرزا|کامران]] نے بعد میں [[پنجاب]] پر قبضہ کرلیا۔ ہمایوں نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی۔ بلکہ حصار فیروزہ کا علاقہ بھی اس کے حوالے کردیا۔ یہ ہمایوں کی سیاسی غلطی تھی کہ اس نے اپنے اہم علاقے فوجی قوت کے حامل تھے۔ حصار فیروزہ کا پایۂ تخت اور کابل و قندھار کے درمیان ایک اہم فوجی چوکی تھا اور اس علاقے کے ہاتھ سے نکل جانے سے اس کی فوجی طاقت کمزور پڑ گئی۔ ان علاقوں کی آمدنی ہاتھ سے چلی جانے سے مالی نقصان بھی ہوا۔
 
==بغاوتیں اور سازشیں==