"تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:ضابطہ اخلاق برائے منتظمین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 73:
## عنوان اگر کسی سلسلے کا مضمون ہے اور نئے لکھنے والے نے سلسلے کے عنوانوں سے ہٹ کر انداز اختیار کیا ہے تو منتقلی فوری کی جاسکتی ہے۔ پرانے عنوان کو رجوع مکرر کردیا جائے۔
## منتقلی اردو کے اصطلاح یا ترجمے کے اختلاف پر نہ کی جائے۔ اس صورت میں نئے لکھنے والے کو تجویز دی جائے اور اس کے مرضی کو قبول کیا جائے۔
 
# غیر متحرک منتظمیں کے پاس انتظامی اختیارات نہیں ہونے چاہییں۔ اس کے حفاظتی خطرات کا خدشہ ہے۔ اگر کھاتا ہیک ہوجائے تو منتظم کو غیر متحرک ہونے کے باعث بروقت پتہ نہیں چلے گا وکیپیڈیا کا نقصان ہوگا۔ اس سلسلے میں سب سے بہتر یہ ہے کہ منتظم خود اپنے اختیارات میں کمی کی تجویز پیش کرے۔ میں اس سلسلے میں اپنے آپ کو نامزد کرتا ہوں۔
 
# ماضی میں اپنے اختیارات میں کمی کی تجویز رکھنے والے منتظمین کو شکریہ کے ساتھ منتظم صرف اس لیے رہنے دیا گیا کہ ان کی وابستگی برقرار رہے۔ تاہم اس سے وہ لوگ جو وقت کی کمی یا دیگر وجوہات کی بنا پر غیر متحرک ہوئے تھے دوبارہ متحرک نہیں ہوسکے۔ اسلیے یہ جواز کارآمد محسوس نہیں ہوتا۔ اپنے آپ کو معزولی کے لیے پیش کرنے والے منتظمین کے پرانے کام سے اگر عقیدت کا اظہار کرنا ہی ہے تو ان کی درخواست پر انہیں معزول کریں اور اگر مستقبل میں وہ دوبارہ متحرک ہوجایئں اور منتظم بننا چاہیں تو کسی رائے شماری اور مشورے کے بغیر مامور اداری انہیں دوبارہ منتظم بنا دیں۔
 
# جو لوگ منتظم بنے بغیر کام جاری نہیں رکھ سکتے انہیں شکریہ کے ساتھ جانے دیا جائے۔ کام کرنے کے لیے منتظم ہونا ضروری نہیں۔ جو لوگ منتظم نہیں لیکن انتظامی نوعیت کے کام کر رہے ہیں اور اختیارات کی کمی ان کے آڑے آرہی ہے انہیں انتظامی اختیار دے دینے چاہییں۔
 
# میری رائے میں اردو وکیپیڈیا کا سب سے بڑا مسئلہ رضاکاران کی کمی ہے۔ اس مسئلے کو حل کیے بغیر باقی سب باتیں ثانوی ہو جائیں گی۔ اس سلسلے میں میرے ذہن کی درج ذیل باتیں آتی ہیں۔
## معیار گو کہ بہت اہم ہے تاہم مقدار شاید اہم تر ہے۔ چھوٹے مضامین لکھنے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ کسی بھی انگریزی کے مقالے پر اردو زبان کا ربط لوگوں کو اردو وکیپیڈیا کی جانب لانے میں معاون ہوسکتا ہے۔ جتنے زیادہ مقالات ہونگے اتنی زیادہ ہماری تشہیر ہوگی۔
## کوئی بھی مضمون صرف چھوٹا یا خالی ہونے کے باعث حذف نہ کیا جائے۔ ایسے مضامین میں صرف ایک سطر لکھ کو اس میں بین الوکی ربط ڈال دیا جائے۔
## نئے لکھنے والوں پر تنقید سے پرہیز؛ بلکہ شاید اس وقت تک رہنمائی سے بھی پرہیز کیا جائے جب تک وہ رہنمائی کے طلبگار نہ ہوں۔ ابتداء میں صرف ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، تمغے دیے جائیں اور ان کے کام کو سراہا جائے۔ اردو کا معیار اور مقالات کا معیار تھبی ٹھیک ہوگا جب ٹھیک کرنے والوں کی فوج ہوگی۔
 
# اردو وکیپیڈیا کو روز اول سے ہی منتظمیں کی آپس کی رنجشوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا رہا ہے۔ اس سے ہمیں باہر نکلنا ہوگا۔ ہر اختلاف رائے ذاتی نہیں ہوتا اور اسے اپنی ذات پر حملہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ ان اختلافات کی ایک وجہ شاید یہ ہے کہ ہمارے ہاں منتظمین زیادہ اور صارفین کم ہیں۔ ان رنجشوں کو کم کریں اور کبھی کبھی اختلاف رائے پر اتفاق کرلیں۔ تعمیری کام اختلاف رائے کے ساتھ بھی جاری رہ سکتا ہے۔
 
# متبادل کھاتے اگر واضع مقصد کے ساتھ ہیں اور سب کو بتا دیا گیا ہے کہ یہ متبادل کھاتا ہے، کس کا ہے اور کس لیے ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ دیگر متبادل کھاتوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اگر ایسے متبادل کھاتے پکڑے جائیں تو اصل صارف اور متبادل دونوں کو معطل کیا جائے۔
 
منصوبہ صفحہ ضابطہ اخلاق برائے منتظمین میں واپس جائیں۔