"برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 53:
== اقتباسات ==
ایسٹ انڈیا کمپنی اگرچہ ایک تجارتی کمپنی تھی مگر ڈھائی لاکھ سپاہیوں کی ذاتی فوج رکھتی تھی۔ جہاں تجارت سے منافع ممکن نہ ہوتا وہاں فوج اسے ممکن بنا دیتی۔<br />
1757 میں [[جنگ پلاسی]] کا واقعہ پیش آیا جس میں انگریزوں کو کامیابی حاصل ہوئی، جس کے بعد بنگال کے جوبیس پرگنوں پر انگریزوں کا کنٹرول ہوگیا۔ [[مغلیہ سلطنت]] کے زوال کے نتیجے میں 1765ء میں [[لارڈ کلائیو]] مغل بادشاہ [[شاہ عالم ثانی]] سے مشرقی صوبوں بنگال، بہار اور اڑیسہ کی [[دیوانی]] (ٹیکس وصول کرنے اور عوام کو کنٹرول کرنے کے حقوق) چھبیس لاکھ روپے سالانہ کے عوص حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ دیوانی حاصل کرنے کے بعد، انگریزوں نے رفتہ رفتہ اپنے پاؤں پھیلانے شروع کردیئے اور ان مہاراجوں پر بھی تسلط حاصل کرلیا جو مغلیہ سلطنت کے زوال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اپنے اپنے صوبوں کی خود مختیاری کا اعلان کرچکے تھے۔ ان میں سے چند مہاراجے ہندو تھے جو دوسری مغربی طاقتوں کی مدد سے مغل شہنشاہ کے خلاف بغاوت کرچکے تھے۔ ان کے خلاف، کامیاب فوجی کاروائی کرتے ہوئے انگریزوں کو ملک کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول حاصل ہوگیا۔<ref>[http://cw.routledge.com/textbooks/9780415485432/34.asp Grant of the Diwani of Bengal, Bihar and Orissa]</ref>
 
[[File:Vereshchagin-Blowing from Guns in British India.jpg|thumb|300px| 1884 میں مصور وزلی کی بنائی ہوئی ایک پینٹننگ۔ 1857 کی جنگ آزادی میں شکست کے بعد ہندوستانیوں کو [[توپ]] سے اُڑایا جا رہا ہے۔]]