"نقطہ کھولاؤ" کے نسخوں کے درمیان فرق

626 بائٹ کا اضافہ ،  12 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(نیا صفحہ: جس درجہ حرارت پر کوئ مائع ابلنے لگتا ہے اسے اس مائع کا نقطہ کھولاؤ boiling point کہتے ہیں۔ اس درجہ حرارت پر ...)
 
جس درجہ حرارت پر کوئ مائع ابلنے لگتا ہے اسے اس مائع کا نقطہ کھولاؤ boiling point کہتے ہیں۔ اس درجہ حرارت پر وہ مائع تیزی سے اپنے بخارات میں تبدیل ہونے لگتا ہے جسے vaporization کہتے ہیں۔ پانی کا نقطہ کھولاؤ ایک سو ڈگری سنٹی گریڈ ہوتا ہے۔ دباؤ کی تبدیلی سے نقطہ کھولاؤ میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ اسی طرح کثافتوں کی موجودگی سے بھی نقطہ کھولاؤ میں تبدیلی آتی ہے۔<br />
کوئ مائع اس وقت ابلنے لگتا ہے جب اسکا [[بخاری دباؤ]] vapour pressure اسکی سطح پر موجود بیرونی دباؤ کے برابر ہو جاۓ۔ چونکہ پہاڑوں پر ہوا کا دباؤ کم ہوتا ہے اسلیۓ وہاں پانی کم درجہ حرارت پر ابلتا ہے جس کی وجہ سے چاول گوشت وغیرہ دیر سے گلتے ہیں. پریشر کوکر میں دباؤ کی وجہ سے بانی لگ بھگ ایک سو دس ڈگری سنٹی گریڈ پر ابلتا ہے جس کی وجہ سے کھانا جلدی گل جاتا ہے۔
 
[[تصویر:Phase change -pn.png]]
2,953

ترامیم