"شطرنج" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 11:
[[ملف:ChessSet.jpg|250px|thumb|left|شطرنج۔]]
 
'''شطرنج''' ([[انگریزی]]: chess)، دو کھلاڑیوں کے درمیان ایک [[مربع]] تختے پر کھیلے جانے والا کھیل ہے۔ اِس کھیل کو [[جنوبی ایشیا]] میں [[برصغیر|ہندوپاک برصغیر]] کے خِطّے میں ایجاد اور تخلیق کیا گیا تھا۔ یہ کھیل ذہنی حکمتِ عملی پر مبنی ہوتا ہے۔ اِسکا قدیم نام '''چَتُرنگ''' تھا۔ ( جو [[سنسکرت]] کے الفاظ “چتو+رانگا“ بہ معنی “چار+بازو“ سے نکلا ہے) [[عربی]] میں کیونکہ ’چ‘ اور ’گ‘ کے [[حروفِ تہجی]] نہیں ہوتے اِسلئے اِسے عربی میں شطرنج کے نام سے پُکارا جانے لگا۔
 
شطرنج کے تختے کو مزید 64 چوکور خانوں میں بانٹا جاتا ہے؛ یہ خانے اکثر دو مُختلف رنگوں (مثلاً، سفید اور سیاہ) میں تقسیم ہوتے ہیں۔ شطرنج کے اِس تختے کو [[بساط]] کہتے ہیں اور یہ دیگر کھیلوں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے، مثلاً [[ڈرافٹس]]۔ چُنانچہ شطرنج کی اِس بساط کے ہر سِمت 8 خانے ہوتے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو کھیل کے آغاز میں الگ الگ 16 [[مہرہ (شطرنج)|مُہرے]] دیئے جاتے ہیں؛ جن میں ایک [[بادشاہ (شطرنج)|بادشاہ]]، ایک [[وزیر (شطرنج)|وزیر]]، دو [[فيلہ (شطرنج)|فِیلے]]، دو [[گھوڑا (شطرنج)|گھوڑے]]، دو [[رخ (شطرنج)|رُخ]] اور آٹھ [[پیادہ (شطرنج)|پیادے]] شامل ہوتے ہیں۔ بساط کے خانوں کی طرح مُہروں کے بھی دو مُختلف رنگ (مثلاً، سفید اور سیاہ) ہوتے ہیں۔ کھیل جیتنے کے لئے مخالف کھلاڑی کے بادشاہ کو ''[[شہ مات]]'' (یا ''مات'') دینا ہوتی ہے۔مخالف بادشاہ کو مات کرنا ہی کھیل کا ہدف ہوتا ہے۔بادشاہ کو براہ راست مارا نہیں جاتا البتہ بادشاہ کو [[شہ]] دے کر اس کو چاروں طرف سے اس طرح گھیر لینا کہ بادشاہ کے اردگرد تمام قریبی خانے مخالف مہروں کی زد پہ ہوں اور کسی صورت بادشاہ کو شہ سے نکالنا ممکن نہ ہو تو بادشاہ [[شہ مات]] ہو جاتا ہے اور [[شہ مات]] کرنے والا کھلاڑی جیتنے والا قرار پاتا ہے۔ لیکن اگر گھیر لے مگر [[شہ]] نہ ہو اور کوئی مہرہ بھی حرکت نہ کر سکے تو [[پات]] یعنی بغیر ہار جیت کے کھیل ختم ہو جاتا ہے۔