"جرمن خسرہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 20:
==علامات==
مرض کی ابتدا میں بخار کی سی کیفیت ہوتی ہے۔ گردن اور کہنی کے آس پاس ہلکی سی گٹھلیاں بن جاتی ہیں جو مدافعتی غدودوں (Lymph nodes) کے بڑھ جانے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ہلکا نزلہ اور کھانسی ہو جاتی ہے۔ دوسرے یا تیسرے دن چہرے پر ہلکے ہلکے سرخ دانے بننے لگتے ہیں۔ اگلے دن یہ دانے پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں۔ یہ دانے کھال کے اندر ہی ہوتے ہیں یعنی اُبھرے ہوئے نہیں ہوتے۔ [[خسرہ]] کے دانے بھی ایسے ہی ہوتے ہیں مگر وہ ذرا بڑے اور زیادہ سرخ ہوتے ہیں۔ معمولی [[خارش]] بھی ہو سکتی ہے۔ تقریباً ایک ہفتے میں بچہ صحیح ہو جاتا ہے۔ جسے ایک دفعہ جرمن خسرہ ہو جائے اسے عام طور پر زندگی بھر دوبارہ جرمن خسرہ نہیں ہوتا۔
جوان مردوں اور عورتوں میں اس مرض کے دوران [[جوڑوں کا درد]] بھی ہو سکتا ہے۔
 
==حاملہ خواتین==