"ویکیپیڈیا:مضمون کا عنوان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
املا کی درستی
سطر 17:
اِن خصوصیات پر مبنی عنوان رکھتے ہوئے اِس بات کا خیال رکھیں کہ یہ لازم نہیں ہے کہ اِن ہی پانچ نُقاط کو مدِ نظر رکھا جائے۔ اِن نُقاط کو محض اپنا مقصد بنا ڈالیں تاکہ ان پر غور کر کہ ہی ایک تسلی بخش عنوان تخلیق کر پائیں۔ کہیں تو ایک عنوان رکھنا بہت آسان ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ خوب واضح نہیں ہوتا۔ تاہم، ''آپ ایک نُقطے کو دوسرے پر ترجیح دے سکتے ہیں''۔ البتہ، اچھا یہ ہے کہ یہ عمل رائے شماری سے کیا جائے۔ اِس کی ایک مثال [[پاکستان]] پر لکھا گیا مضمون ہے۔ درستگی کے اعتبار سے تو اِس مضمون کا عنوان [[اسلامی جمہوریۂ پاکستان]] ہونا چاہئیے، لیکن کیونکہ محض پاکستان کا لفظ ہی ایک مختصر اور قابلِ شناخت عنوان ہے، یہاں وہی استعمال میں آیا ہے۔
 
==عام استمالاستعمال میں آنے والا اسم خاص==
کسی بھی شخص، چیز یا جگہ کے نام کو اسم خاص کہتے ہیں۔ چنانچہ، اِن سب پر مبنی مقالوں کا عنوان بھی یقیناً کسی اسم خاص کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ مگر ضروری نہیں کہ کوئی شخص، چیز یا جگہ اپنے درست اسم خاص سے ہی جانی جائے۔ انگریزی زبان میں ''ولیم'' نامی اشخاص کی [[عرفیت]] اکثر ''بل'' ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اکثر ''[[بل کلنٹن]]'' کو ''ولیم کلینٹن'' اور ''[[بل گیٹس]]'' کو ''ولیم گیٹس'' پر ترجیح دیتے ہیں۔ لہٰذا، جب کسی شخص، چیز یا جگہ کے نام پر مبنی مقالے تیار کیئے جایئں تو یہ خیال رکھیں کہ ایسے عنوان کا تعین کریں جو کہ عام طور پر استعمال ہونے والے اسم خاص کی عکاسی کرے۔ ایسے مقالوں کے لئے ضروری نہیں کہ ہمیشہ درست ترین اسم خاص ہی استعمال کیا جائے۔