"انکرپشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 18:
اس طریقہ کار میں معلومات کو صفریت (Encrypt) اور غیر صفریت(Dycrypt) کرنے والی کلید ایک جیسی ہوتی ہے اور معلومات بھیجنے والے اور موصول کرنے والوں کو اس کا علم ہونا چاہئے۔اوپر دی گئی مثال اس طریقہ کی وضاحت کرتی ہے۔
==== عوامی کلید صفریت(Public Key Encryption) ====
اس طریقہ کار میں معلومات کو صفریت کرنے والے ایک عوامی کلید(Public Key) بناتے ہیں جس کو استعمال کرکے کوئی بھی معلومات کو صفریت کرسکتا ہے لیکن اسے واپس غیر صفریت میں لانے کے لئے ایک نجی کلید(Private Key) صرف اس کے پاس ہوتی جو اصل معلومات کو پڑھنے کا اختیار رکھتا ہے۔مطلب یہ کہ معلومات کو صفریت کرنے والی کلید علیحدہ اور واپس لانے کی کلید علیحدہ ہوتی ہے۔اس طریقہ کار تذکرہ پہلی مرتبہ 1973 میں ایک خفیہ دستاویز میں کیا گیا۔اس سے بیشتر تمام تر صفریت تشاکلی کلید سے کی جاتی تھی۔1991 میں فل زمرمین نے اس کا پہلا اطاقیہ(Application) لکھیلکھا اور اسے اوپن سورس کی ذریعے مفت تقسیم کیا۔2010 میں مشہور کمپنی سمنٹک(Symantic) نے اسے خریدا اور اس میں دیگر اضافے کئے
 
=== صفریت کا استعمال ===
صفریت کا استعمال ایک طویل عرصے تک فوجی و عسکری نقطہ نظر سے کیا جاتا رہا ہے۔تاہم اب یہ غیر فوجی مقاصد کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔خاص طور پر کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے بعد صفریت کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔آپ بہت سی ویب سائٹس میں اپنا پاس ورڈ دے کر داخل ہوتے ہیں۔ہر ویب سائٹ کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ آپ کے پاس ورڈ کو اپنے پاس صفریت کرکے رکھے۔اگر یہ پاس ورڈ بغیر صفریت کے رکھے جائیں تو خدشہ ہے کہ کو اور بھی ان کو پڑھ کر آپ کی نجی معلومات تک پہنچ سکتا ہے۔[[کمپیوٹر سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ]] کے مطابق 71 فیصد کمپنیاں اپنی معلومات کے تبادلے کے دوران صفریت کو استعمال کرتی ہیں جبکہ 53 فیصد اپنے پاس محفوظ معلومات کو بھی صفریت کرکے رکھتی ہیں۔حالیہ دنوں میں کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جن میں معلومات لیپ ٹاپ یا کسی بیک اپ ڈرائیو وغیرہ سے چوری کی گئیں۔اس لئے یہ سفارش کی جاتی ہے کہ معلومات اگر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہ بھی کی جارہی ہوں تب بھی انہیں ضرور صفریت کرکے رکھنا چاہئے(اسے حالت سکون(At rest) بھی کہا جاتا ہے) کہ اگر آپ کا لیپ ٹاپ یا ڈرائیو وغیرہ چوری بھی ہو جائے تو اس میں سے معلومات حاصل نہ کی جاسکیں۔ڈیجیٹل رائٹس منیجمنٹ (Digital Rights Management) بھی حالت سکون صفرت کا ایک نظام ہے جو کاپی رائٹس رکھنے والی معلومات کی نقل بنانے اور سافٹ وئیر کو ریورس انجینئرنگ سے روکتا ہے