"طاقم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،  12 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
طاقم کا [[لفظ]] ، [[انگریزی]] کے set کے قریب ترین معنوں میں آتا ہے۔ انگریزی مضامین (بطور خاص [[سائنسی]] ، و [[ریاضیاتی]]) مضامین میں set کا لفظ خاصے منتوعمتنوع مواقع پر استعمال ہوتا ہے اور بعض اوقات تو انکے معنوں میں خاصا نمایاں فرق بھی محسوس ہوتا ہے ، لیکن اسکے باوجود [[لسانیاتی]] [[قواعد]] کو مدنظر رکھ کر مشاہدہ کیا جاۓ تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ اکثر و پیشتر لفظ set مجموعۂ اشیاء کے مفہوم میں لایا جاتا ہے، اور غالبا{{دوزبر}} یہی تصور مجموعے کا سبب بنا ہے کہ اردو کی لغات میں set کے لیۓ (بطور خاص ریاضی میں) مجموعہ بطور متبادل نظر آتا ہے، یا مروج ہے۔ مجموعہ کے بطور متبادل set لانے میں کوئی علمی لغتی نقص تو شاید نہیں البتہ یہ ہے کہ مجموعہ ایک اور انگریزی اصطلاح collection کے لیۓ زیادہ موزوں معلوم ہوتا ہے۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی میں set کے لیۓ مجموعہ ہی آرہا ہے۔ طاقم کا لفظ بھی مجموعہ کے لفظ کی طرح [[عربی]] سے آیا ہے اور طقم سے ماخوذ ہے جسکے معنی [[اعداد]]، [[اشیاء]] اور یا افراد کے اجتماع یا مجموعہ ، بننا ، بناوٹ ، ترکیب اور صلب کے ہوتے ہیں۔ طاقم کے لفظ کو ریاضی سمیت تمام سائنسی علوم میں set کے اس مجموعہ کے مفہوم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ طاقم کی جمع طواقم (sets) کی جاتی ہے۔
* ریاضی میں استعمال کے لیۓ دیکھیے [[مجموعہ|مجموعہ (set)]]۔
* ریاضی میں استعمال کے لیۓ دیکھیے [[ذیلی مجموعہ|ذیلی مجموعہ (subset)]]۔
33,238

ترامیم