70
ترامیم
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
(←ذرئع) |
||
'''گوشت''' [[فارسی زبان]] کا لفظ ہے۔ [[بکری|بکرے]] کے گوشت کو [[چھوٹا گوشت]] اور [[بیل]]، [[گائے]] یا [[بھینس]] وغیرہ کے گوشت کو [[بڑا گوشت]] کہتے ہیں۔سائنسی طور پر گوشت ایک صحت مند کھانا تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں لحمیات (پروٹین ) خاصی تعداد میں ہوتے ہیں-
==
گوشت ہمیں مختلف جانوروں کے ذریعے سے حاصل ہوتا ہے-اسلام میں ہر جانور کا گوشت حلال نہیں بلکہ چند مخصوص جانور ہی ہیں کہ جن کا گوشت حلا ل ہے - ان جانوروں میں گا ئے ، بیل ، بکرا ، اونٹ ،ہرن اور مچھلیوں کی زیادہ تر اقسام شامل ہیں - اس کے علاوہ پرندوں کی چند اقسام بھی حلال ہیں- مسلمان انہی جانوروں کو حلا ل طریقے سے ذبح کر کے ان کا گوشت کھاتے ہیں -مسلمان اپنے مذ ہبی تہوار “عید الا ضحیٰ “ کے موقع پر اپنی حیثیت کے مطابق گا ئے ، بیل ، بکرا یا اونٹ ذبح کر تے ہیں - بلا مبالغہ ان مذ بوحہ جانوروں کی تعداد لاکھوں میں پہنچتی ہے مگر اس کے با وجود ان جانوروں کی تعدادمیں کمی نہیں آتی- مغربی ممالک میں سؤر کا گوشت بھی عام ہے-
== پکوان==
گوشت کو مختلف طریقوں سے پکا کر کھا یا جا سکتا ہے مثلا بھون کر یا ابال کر- بر صغیر پاک و ہند میں گوشت کے کئی پکوان بنائے جاتے ہیں جیسے کہ قورمہ ، بریا نی ، نہاری وغیرہ- عید کے موقع پر گوشت سے طرح طرح کے مزیدار پکوان بنائے جا تے ہیں جن میں باربی کیو ، تکہ وغیرہ شامل ہیں-
|
ترامیم