"برڈ فلو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
برڈ فلو
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[Category:علوم_صحت_وطب ]]
==فلو کیا ہے ؟ ==
[[فلو ]]کی تعریف یوں بیان کی جاتی ہے کہ انفلوئنزا [[وائرس]] سے پیدا ہونے والی بیماری جس میں نظامِ تنفس متاثر ہوتا ہے اور ظاہری علامات میں دردِ سر ، [[عضلاتی درد]] ، [[بخار ]]، [[ناک کا بہنا]] ، [[زکام ]]، اور شدید کمزوری شامل ہیں۔
 
==انفلوئنزا وائرس ==
انفلوئنزا وائرس کی تین اقسام ہیں۔ پہلی قسم A کہلاتی ہے۔ اے ( ) قسم کے وائرس کو اس کی سطح پر پائے جانے جانے والے دو پروٹین یعنی ہیما گلیوٹینن ( ) جسے H اور نیورامنیڈیز ( ) جسے N سے ظاہر کرتے ہیں ، کی بنیاد پر ذیلی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ H قسم کے پروٹین کی ١٥ اور N قسم کے پروٹین کی نو اقسام ہیں۔ ان دونوں اقسام کے پروٹین کے مختلف ملاپ کی صورتوں میں مختلف اقسام کے وائرس بنتے ہیں۔ مثلا تائیوان میں پھیلنے والا H5N1 قسم کا وائرس ہے جس میں پروٹین H کی پانچویں اور این کی پہلی قسم موجود ہے۔
اے قسم کے انفلوئنزا وائرس پرندوں اور ممالیوں کو متاثر کرتے ہیں۔ پرندوں کو متاثر کرنے والے اے انفلوئنزا وائرس کی ١٥ ذیلی اقسام ہیں۔ اس کے علاوہ اے قسم کے انفلوئنزا وائرس گھوڑے ، وہیل اور سؤر کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
سطر 8 ⟵ 9:
عموما انفلوئنزا A کی لہر انسانی آبادیوں میں ہر تین سال جبکہ B چار سال کے وقفہ سے ظہور ہوتی ہیں۔ اس صدی کے دوران انسانی آبادی میں عالمگیر سطح پر تین دفعہ انفلوئنزا کی تین ذاتوں نے وبائیت پھیلائی۔ یعنی ١٩١٨، ١٩٥٧ اور ١٩٦٨ میں۔
 
==برڈ فلو ==
برڈ فلو یعنی طیوری زکام پرندوں کو متاثر کرتا ہے۔ ان میں جنگلی پرندے بطخیں ، مرغیاں شامل ہیں۔ انسانی فلو اور برڈ فلو میں خاصا فرق ہے۔ پرندوں میں فلو ان کی آنت کو متاثر کرتا ہے اور فضلے کے ساتھ خارج ہوتا ہے اور عماما فلو کا پرندوں پر کوئی منفی اثر ظاہر ہوتا ہے۔ پرندوں میں دریافت ہونے والے انفلوئنزا A کے ١٥ ذیلی اقسام کے وائرس میں چند ایک ہی اتفاقی طور پر پولٹری کی صنعت کو متاثر کرتے ہیں۔ وائرس سے بڑے پیمانے پر مرغیوں کی ہلاکتوں کی وجہ یہ ہے کہ بہت سارے فارم میں اتفاقی طور پرکوئی ایک وائرس سرگرم ہوجائے تو وہ جلد ہی اطراف و کنار کے فارموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ اسی کے باعث بڑے پیمانے پر پولٹری کی صنعت متاثر ہوتی ہے۔ انفلوئنزا وائرس کی جو اقسام پرندون کو ہلاک کرنے والی ہیں ان میں H5 اور H7 اقسام ہیں۔
١٩٩٧ سے قبل کسی پرندے کے وائرس سے انسانوں میں انفلوئنزا پھیلنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ ١٩٩٧ میں H5N1 قسم کے وائرس نے جو قبل ازیں صرف پرندوں کو متاثر ہوئے جن میں سے چھ ہلاک ہوئے۔ پھر ٢٠٠٣ میں ہانگ کانگ میں اسی وائرس سے دو افراد متاثر ہوئے جن میں ایک ہلاک ہوا۔ اور پھر ٢٠٠٤ میں تھائی لینڈ میں اس وائرس سے ٣١ افراد متاثر ہوئے جن میں سے ٢٢ ہلاک ہو چکے ہیں۔