"آل رضا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: 10 جون سنہ 1896 ع کو اردو کے معروف شاعر سید آل رضا ضلع انّاؤ، یوپی، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا بچپن...
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
10 جون سنہ 1896 ع کو اردو کے معروف شاعر سید آل رضا ضلع انّاؤ، یوپی، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا بچپن والد کے ہمراہ مختلف شہروں میں گزرا۔ ان کے والد سید محمد رضا 1928 میں اودھ چیف کورٹ کے اولین پانچ ججوں میں شامل تھے۔ آل رضا نے سنہ 1916 میں کنگ کالج لکھنؤ سے بی اے کی ڈگری حاصل کی اور 1920 میں الہ آباد سے ایل ایل بی پاس کیا اور لکھنؤ میں وکالت شروع کردی۔ 1929میں آل رضا کی غزلوں کا پہلا مجموعہ " نوائے رضا " لکھنؤ سے شائع ہوا۔ 1939 میں انہوں نے پہلا مرثیہ کہا جس کا عنوان تھا ”شہادت سے پہلے“ دوسرا مرثیہ 1942ءمیں جس کا عنوان تھا ”شہادت کے بعد“ یہ دونوں مرثیے 1944ءمیں لکھنؤ سے ایک ساتھ شائع ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد سید آل رضا نے پاکستان کے شہر کراچی کو اپنا مستقل مسکن بنایا۔ 1959 میں ان کا دوسرا مجموعہ " غزل معلّیٰ " کراچی سے شائع ہوا ۔اس کے بعد انہوں نے بہت کم غزلیں کہیں اور تمام تر توجہ نوحہ و مرثیہ کے لئے وقف کردی جس سے رسول اور اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کے والہانہ عشق و محبت کی عکاسی ہوتی ہے۔ سید آل رضا نے نور باغ میں اپنا پہلا مرثیہ ”شہادت سے پہلے“ پڑھا اور اس طرح وہ پاکستان کے پہلے مرثیہ گو قرار پائے۔ انہوں نے کراچی میں مجالس اور عزادری کے فروغ میں نمایا کردار ادا کیا۔ سید آل رضا یکم مارچ 1978 کو وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں واقع علی باغ قبرستان میں دفن ہیں۔