"تیور (فلم)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 34:
==کہانی==
پنٹو ([[ارجن کپور]]) ایک بہن کا اکلوتا بھائی ، کبڈی کا نوجوان کھلاڑی، غیر شادی شدہ ، والد پولیس آفیسر- چار دوستوں میں سے ایک کی شادی پر باقی ساروں کے ساتھ ایک دن کیلئے [[متھرا]] جاتا ہے-

مہندر سنگھ ([[راجیش شرما]]) متھرا اور گردونواح کا ہوم منسٹڑ-بھا ئی گجندر سنگھ ([[منوج باجپائی]]) کے ذریعے مخالفین کو ٹھکانے لگوانے کا کام لیتا -بدلے میں گجندر کو مکمل سپورٹ دے دیتا - نتیجتا گجندر متھرا کا وہ غنڈہ بن چکا تھا جس کے نام سے بھی لوگ کانپتے تھے-

مہندر سنگھ کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں رادھیکا ([[ سوناکشی سنہا ]]) کا رقص دیکھ کر گجندر اس پر عاشق ہو جاتا ہے- ایک دن اس کے آفس پہنچ کر اظہارِ محبت کرتا ہے اور شادی کیلئے کہتا ہے-رادھیکا نرمی سے منع کر دیتی ہے اور کچھ پریشان بھی ہو جاتی ہے- متھرا ہی میں رہنے کی وجہ سے وہ گجندر کو خوب جانتی تھی- اس کے نام ، اس کے رعب اور دبدبے سے بھی اچھی طرح واقف تھی- گجندر اس وقت کچھ کہے بنا خاموشی سے واپس آجاتا ہے- بعد میں گجندر اپنے ایک ٹی- وی رپورٹر “دوست“ سے ملنے جاتا ہے - ٹی-وی رپورٹر بھرے دفتر میں اس کو بے عزت کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ آئندہ میری بہن سے کبھی ملنے کی کوشش نہ کرنا -اب گجندر کو پتا چلتا ہے کہ رادھیکا اس رپورٹر کی بہن ہے- بھرے دفتر میں ہو نے والی اس بے عزتی کو گجندر جیسا غنڈہ بھلا کیسے پی سکتا تھا- سو اگلے دن اپنے غنڈوں کے ذریعے بھرے بازار میں بڑے بے رحما نہ طریقے سے تلواروں کے واروں سے اس رپورٹر کو قتل کر وادیتا ہے-رادھیکا کے والدین کو قریبی اعزاء یہ مشورہ دیتے ہیں کہ رادھیکا کو کسی دوسرے ملک بھیج دیا جائے تا کہ گجندر اس کا خیال دل سے نکال دے- ورنہ گجندر رادھیکا کیلئے مزید قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا-طے یہ پاتا ہے کہ رادھیکا یہاں سے پہلے [[دہلی]] جائے گی اور پھر دہلی سے کسی دوسرے ملک- ریل کا ٹکٹ کٹا کر رادھیکا جب پیچھے مڑتی ہے تو پیچھے ہی گجندر سنگھ کھڑا ہوتا ہے- گجندر ، رادھیکا کو بالوں سے پکڑ کر جیپ کی طرف لے جانے لگتا ہے-

پنٹو دوست کی شا دی سے فارغ ہو کر واپسی کا ٹکٹ لینے اسٹیشن پہنچتا ہے- جب وہ ایک بندے کو بالوں سے پکڑ کر ایک لڑکی کو لے جاتے ہوئے دیکھتا ہے تو پہلے نرمی سے اس سے پوچھتا ہے - سخت جواب ملنے پر وہ اسے مکا مارتا ہے - اسی وقت اس پر فائرنگ کی جاتی ہے -جان بچانے کیلئے وہ قریب کھڑی جیپ اسٹارٹ کرتا ہے اور لڑکی کے ساتھ وہاں سے بھاگ نکلتا ہے- گجندر کے غنڈے اس کا تعاقب کرتے ہیں- کئی بار وہ اسے پکڑنے کے قریب ہوجاتے ہیں مگر بالآخر پنٹو انہیں غچہ دے کر غائب ہو جاتا ہے - گجندر اپنے بھائی مہندر سے کہلواکر شہر کے خارجی اور داخلی راستوں کی ناکہ بندی کروادیتا ہے- اب یہاں پنٹو خالص فلمی انداز میں اس ناکہ بندی کوتوڑ کر بھاگ جاتا ہے- اپنے گھر پہنچ کر پنٹو بہن کو مختصرا ساری کہانی سمجھا تا ہے اور رادھیکا کو اس کے کمرے میں چھپا دیتا ہے-والدین کو اس لئے نہیں بتاتا کہ وہ اس کے آئے روز کے لڑائی جھگڑوں سے پہلے ہی تنگ ہوتے ہیں-

==گا نے==
{| class="wikitable"