"کھوار زبان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 52:
 
[[کھوار]] زبان‎ میں افغانستان میں "کوار" یا "کھوار" کے نام جانا جاتا ہے۔
کھوار اس زبان کا نسبتی نام ہے جو کھوہ قوم بولتی ہے (۹۴)۔ پاکستان کے خوبصورت ترین خطوںمیں سے ایک خطہ چترال ہے جسے ’’مشرقی سویٹزرلینڈ ‘‘کا نام دیا جاتا ہے(۹۵)خطے کی مناسبت سے اس زبان کو چترالی بھی کہا جاتا ہے۔جسے علاقائی لہجے میں مقامی لوگ چھتراری پکارتے ہیں۔ چترال سے باہر اس زبان کو چتراری، چترالی،کھوہ وار،کھوار، قشقاری اور آرنیہ بھی کہا جاتارہا ہے(۹۶)۔ یہ زبان چترال کے علاوہ شمالی علاقہ جات کے ضلع غدر میں بھی بولی جاتی ہے۔اس کے علاوہ سوات، کالام، واخان، پامیر اور نورستان کے افغان اضلاع میںبھی مادری زبان کے طور پر کھوار بولنے والوں کی چھوٹی چھوٹی بستیاں آباد ہیں(۹۷)۔دیگر زبانوں کی طرح کھوار ادب کی ابتداء بھی لوک ادب سے ہوئی البتہ کھوار ادب میں نظم اور نثر دونوں شامل ہیں۔ جن سے اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے کہ کھوار میں نثر قدیم ہے یا نظم ۔ البتہ لوک گیتوں کی قدامت کے شواہد زیادہ ہیں۔ کیونکہ موزوں ضرب الامثال اور پہیلیوں کو آسانی سے نظم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔’’کھوار لوک ادب میں تین ہزار سال پرانی داستانوں، پہیلیوں، ضرب الامثال اور قصے کہانیوں کا سراغ ملتا ہے اور یہ ادب زیادہ تر لوک گیتوں پر مشتمل ہے‘‘(۹۸)۔ کھوار میں لوک گیتوں کو ’’باشو نو‘‘ کہا جاتا ہے(۹۹)۔ کھوار لوک ادب کو اپنے میعار اور مقدار کے حوالے سے دیگر زبانوں کے لوک ادب کے سامنے برابری کی سطح پر رکھا جاسکتا ہے۔ البتہ اس ادب میںخالص حمدونعت کے موضوعات بہت کم ہیںاگرچہ کہیں کہیں مناجات کا رنگ ضرور جھلکتا ہے جیسے کھوار لوری میں ہمیں اللہ کی طرف رحمت و برکت کی طلب بھری باتیں ملتی ہیں۔
 
== بھارت میں کھوار بولنے والوں کی تعداد ==