"مدین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: حجاز میں ایک شہر، حضرت شعیب کا شہر، اسے مدین شعیب بھی کہتے ہیں۔ مدین کا اصل علاقہ حجاز سے شمال مغرب...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 07:13، 27 جون 2015ء

حجاز میں ایک شہر، حضرت شعیب کا شہر، اسے مدین شعیب بھی کہتے ہیں۔ مدین کا اصل علاقہ حجاز سے شمال مغرب اور فلسطین کے جنوب میں بحر احمر اور خلیج عقبہ کے کنارے پر واقع تھا، اہل مدین کا تعلق سلسلہ بنی اسرائیل سے نہیں ہے اہل مدین دراصل حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے صاحبزادے مدین کی اولاد میں سے ہیں، عرب کے دستور کے مطابق جو لوگ کسی بڑے شخص کے ہاتھ پر مشرف باسلام ہوتے وہ اسی کی طرف منسوب ہو کر بنی فلاں کہلاتے تھے، اس دستور کے مطابق عرب کا بڑا حصہ بنی اسماعیل کہلایا، اور اولاد یعقوب کے ہاتھ پر مشرف باسلام ہونے والے لوگ بنی اسرائیل کہلائے، اسی طرح ابراہیم (علیہ السلام) کے صاحبزادے مدین کے زیر اثر آنیوالے لوگ بنی مدین کہلائے۔[1]

حوالہ جات

  1. تفسیر جلالین،جلال الدین السیوطی،الاعراف،85