"عمالقہ (قوم)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: فرعون۔ عمالقہ کے ہر بادشاہ کا لقب تھا۔ جیساقیصر، رومی بادشاہوں کا۔ کسریٰ، فارس کے بادشاہوں کا۔<ref>...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 14:29، 15 جولائی 2015ء

فرعون۔ عمالقہ کے ہر بادشاہ کا لقب تھا۔ جیساقیصر، رومی بادشاہوں کا۔ کسریٰ، فارس کے بادشاہوں کا۔[1] عمالیق انفر کا بیٹا اور عیص کا پوتا تھا اور حضرت اسحاق (علیہ السلام) کا پڑپوتا ہے اور حضرت اسحاق (علیہ السلام) حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے بیٹے ہیں۔ عمالیق اور دیگر اولاد ابراہیم ملک کنعان اور اس کے اطراف میں بڑے شہ زور تھے۔ عمالیق کی نسل بھی بڑی جنگجو تھی جن کو عمالقہ کہتے ہیں۔[2] جالوت عمالقہ کا امیر تھا اور ان کا بادشاہ تھا اس کا سایہ ایک میل تھا اور کہا جاتا ہے کہ (قوم) بربر اس کی نسل سے ہے اور اس کے بارے میں روایت ہے کہ اس کی فوج میں تین لاکھ گھڑ سوار تھے اور عکرمہ نے کہا ہے : نوے ہزار تھے[3]

  1. تفسیر مدارک التنزیل ۔ ابوالبرکات عبداللہ بن احمد محمد بن محمود النسفی،البقرہ،49
  2. تفسیر حقانی ابو محمد عبدالحق حقانی،البقرہ،51
  3. تفسیر قرطبی۔ ابو عبداللہ محمد بن احمد بن ابوبکر قرطبی،البقرہ،250