"حسین احمد مدنی" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
حسین احمد مدنیؒ
م (حسین احمد مدنیؒ)
م (حسین احمد مدنیؒ)
 
=== ایام اسیری میں صدمات ===
حضرت مدنیؒ جب مدینہ طیبہ سے روانہ ہوئے تو پورا خاندان اور بسا بسایا گھر چھوڑ کر گئے نکلے تھے۔ سفر صرف دو چار دنوں کا تھا مگر تقدیر میں طویل لکھا تھا۔ گرفتار ہوئے مصر کیجانب روانگی ہوئی، سزا ہوئی۔ پھانسی کی خبریں گرم ہوئیں۔ مالٹا کی قید پیش آئی۔ استاد کی قربت اور انکی پدرانہ شفقت نے ہر مشکل آسان اور قابل برداشت بنادی تھی۔ قیدو بند کی سختیاں صبرو شکر کیساتھ جھیل رہے تھے۔
<br>
 
ایک دن کئی ہفتوں کی رکی ہوئی ڈاک پہنچی تو ہر خط مین کسی نہ کسی فرد خاندان کی موت کی خبر ملتی۔ اس طرح ایک ہی وقت میں باپ، جواں سال بچی، ہونہار بیٹے، جانثار بیوی، بیمار والدہ اور دو بھائیوں سمیت سات افراد خاندان کی جانکاہ خبر ملی۔ موت بر حق ہے مگر جن حالات میں مولانا حسین اھمد مدنیؒ کو یہ اطلاعات موصول ہوئیں انہیں برداشت کرنا پہاڑ کے برابر کلیجہ چاہیئے تھا۔<ref>شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی ؒ ایک تاریخی و سوانحی مطالعہ، از فرید الوحید</ref><br>
 
== حوالہ جات ==
207

ترامیم