"حلیمہ سعدیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: القاب)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: القاب)
سطر 4:
 
[[رسول اللہ]] صلی اللہ علیہ وسلم کی دایہ۔ [[بنو ہوازن]] ’’بنی سعد‘‘ کی ایک خاتون دستور عرب کے مطابق [[بدوی]] خواتین سال میں دو مرتبہ [[مکہ]] آتیں اور شرفاء کے نومولود بچوں کو پرورش کے لیے اپنے ساتھ لے جاتی تھیں۔ حضور ﷺ کی پیدائش کے بعد حلیمہ سعدیہ آپ کو ساتھ لے گئیں۔ وہ برس بعد واپس لائیں تو مکہ میں وبا تھی۔ حضور ﷺ کی والدہ محترمہ نے حضور کو پھر ان کے ساتھ واپس بھیج دیا [[ابن اسحاق]] کی روایت کے مطابق حضور ﷺ چھ برس تک ان کے پاس رہے۔ ایک روایت کے مطابق حلیمہ سعدیہ مسلمان ہوگئیں اور ان کے شوہر حارث بھی ایمان لے آئے تھے۔ آنحضرت ﷺ کے چار رضاعی بھائی بہن تھے۔ عبداللہ بن الحارث ، انیسہ بنت الحارث ، حذافہ بنت الحارث اور شیماء بنت الحارث <ref>الكتاب : السيرة النبويہ المؤلف : محمد بن إسحاق</ref>جو [[شیما]] کے لقب سے مشہور تھیں۔ ان میں سے عبداللہ اور [[شیما]] کا اسلام لانا ثابت ہے۔ <br />
یہ وہ مقدس اور خوش نصیب عورت ہیں کہ انہوں نے ہمارے رسول اﷲﷺ کو دودھ پلایا ہے جب رسول ﷺنے مکہ فتح ہو جانے کے بعد طائف کے شہر پر جہاد فرمایا اس وقت حضرت بی بی حلیمہ سعدیہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا اپنے شوہر اور بیٹے کو لے کر بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئیں تو رسول اﷲﷺنے ان کے لئے اپنی چادر مبارک کو زمین پر بچھا کر ان کو اس پر بٹھایا اور انعام و اکرام سے بھی نوازا اور یہ سب کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئے۔<ref>(الاستیعاب ،باب النساء،باب الحاء 3336حلیمۃ السعدیۃ،ج4،ص374</ref>
حضرت بی بی حلیمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی قبر انور مدینہ منورہ میں جنت البقیع کے اندر ہے۔<ref>جنتی زیور،عبدالمصطفٰی اعظمی،صفحہ512،ناشرمکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی</ref>