"بہاء الدین نقشبند" کے نسخوں کے درمیان فرق

محمد بن محمد بہاء الدین البخاری
∗[[سلسلہ]] [[نقشبندیہ]] کے بانی ان کا [[لقب]] نقشبند (لفظی معنی: مصور) کی تشریح علم الٰہی کی لاثانی تصویر کھینچنے والا سے کی گئی۔یا زیادہ صوفیانہ انداز میں اپنے دل میں کمال حقیقی کا نقش رکھنے والا۔انہیں الشاہ کا جو [[لقب]] دیا گیا ہے اس سے مراد روحانی رہبر ہے۔نسبت الاویسی سے یہ مراد ہے کہ ان کی [[نسبت]] [[روحانی]] براہ راست رسول اللہ ﷺ سے تھی<ref>اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 22 صفحہ ۴۳۵ دانش گاہ پنجاب لاہور</ref> ۔
[[ملف:Naqschbandi-Mausoleum.JPG|thumb| مزار اقدس شيخ بہاؤالدين نقشبندبخارا ـ ازبكستان]]
=== آثار ولایت ===
∗ بچپن ہی سے آپکی پیشانی پر آثار ولایت و ہدایت نمایاں تھے اور یہ کیوں نہ ہوں جبکہ آپکی ولادت سے بھی پہلے وہاں سے گذرتے ہوئے قطب عالم محمد بابا سماسی نے فرمایا تھا کہ مجھے یہاں سے ایک مرد خدا کی خوشبو آتی ہے۔ ایک اور مرتبہ فرمایا اب وہ خوشبو زیادہ ہوگئی ہے اور جب آپ پیدا ہوئے اور دعا کے لیے آپ کے پاس لائے گئے تو انہیں اپنی فرزندی میں قبول فرمایا اور توجہات سے نوازا۔ اس طرح شاہ نقشبند کی ابتدائی روحانی تربیت بابا سماسی نے کی اور بعد میں آپ کو سید امیر کلال کے سپرد فرمایا۔