"عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 5:
== سعودی حکومت کا قیام ==
 
ابن سعود انیسویں صدی کے آخر میں اپنے باپ کے ساتھ [[عرب]] کے ایک ساحلی شہر [[کویت شہر|کویت]] میں جلا وطنی کی زندگی گذار رہے تھے۔ وہ بڑے با حوصلہ انسان تھے اور اس دھن میں رہتے تھے کہ کسی نہ کسی طرح اپنے آبا و اجداد کی کھوئی ہوئی حکومت دوبارہ حاصل کرلیں۔ آخر کار 1902ء میں جبکہ ان کی عمر تیس سال تھی، انہوں نے صرف 25 ساتھیوں کی مدد سے نجد کے صدر مقام [[ریاض]] پر قبضہ کرلیا۔ اس کے بعد انہوں نے باقی نجد بھی فتح کرلیا۔ 1913ء میں ابن سعود نے [[خلیج فارس]] کے ساحلی صوبے الحساء پر جو [[سلطنت عثمانیہ|عثمانی]] ترکوں کے زیر اثر تھا، قبضہ کرلیا۔ اس کے بعد یورپ میں [[پہلی جنگ عظیم]] چھڑ گئی جس کے دوران ابن سعود نے [[برطانیہ]] سے دوستانہ تعلقات قائم رکھے اور ترکوں کے خلاف کاروائی کی۔ جنگ کے خاتمے کے بعد [[حسین ابن علی (شریف مکہ)|شریف حسین]] نے خلیفہ بننے کا اعلان کردیا تو ابن سعود نے [[حجاز]] پر بھرپور حملہ کردیا اور چار ماہ کے اندر پورے حجاز پر قبضہ کرلیا اور [[8 جنوری]] 1926ء کو ابن سعود نے حجاز کا بادشاہ بننے کا اعلان کردیا۔ سب سے پہلے جس ملک نے ابن سعود کی بادشاہت کو تسلیم کیا وہ [[روس]] تھا۔ روس نے [[11 فروری]] 1926ء کو حجاز و نجد پر سعودی حکومت کو تسلیم کیا لیکن [[برطانیہ]] نے تاخیر سے کام لیا اور [[معاہدہ جدہ]] کے بعد تسلیم کیا۔ اس طرح سعودی مملکت اپنے زوال کے ایک سو سال بعد ایک بار پھر پوری قوت سے ابھر آئی اور عرب کی سب سے بڑی طاقت بن گئی۔
 
== موتمر اسلامی ==