"برقناطیسیت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 5:
== برقناطیسیت ==
علم طبیعیات میں برقناطیسیت یا برقی مقناطیسیت (electromagnetism) دراصل برقناطیسی میدان کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔ برقناطیسی میدان ایک ایسا میدان ہوتا ہے کہ جو اس تمام فضاء کا احاطہ کیے ہوئے ہوتا ہے جو کہ کسی بھی ایسے ذرے کے گرد پائی جاتی ہے جو کہ برقی طور پر بار دار کیفیت کا حامل ہو۔ جبکہ بذات خود یہ میدان اس باردار ذرے (charged particle) کے وجود اور حرکات سے متاثر ہوتا ہے۔
== برقی سکونیات ==
برقی سکونیات (Electrostatics) ، طبیعیات کی وہ شاخ ہے کہ جس میں ان قوتوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے جو کسی سکونی یا غیر تبدیلی برقی میدان میں کسی بار دار ذرے پر عمل کر رہی ہوں۔
یہاں غیر تبدیلی سے مراد یہ نہیں کہ بار یا برقی میدان ٹہرا ہوا ہو، بلکہ اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ اس برقناطیسی میدان میں برقی اور مقناطیسی قوتوں کے درمیان اتصال کو نظر انداز کیا جاسکتا ہو یعنی ایک طرح سے ان میں ٹہراؤ تصور کیا جاسکے۔ برقی سکونیات میں برقی میدان ، وولٹیج اور برقی بار کو زیر مطالعہ کرتے ہوئے عموما براہ راست اس عمل کے دوران پیدا ہونے والی مقناطیسیت (جو کہ بار کی ، برقی میدان میں حرکت کے باعث وجود میں آتا ہے) کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ لیکن چونکہ برقی میدان ، مقناطیسیت کے ساتھ براہ راست منسلک ہوتا ہے (بلکہ اسی کی وجہ سے وجود میں آیا ہوا ہوتا ہے) لہذا برقی سکونیات کو برقناطیسیت کی ایک ذیلی شاخ تصور کیا جاتا ہے۔
== برقی بار ==
برقی بار (electric charge) تمام زیرجوہری ذرات کی ا یک بنیادی محفوظہ (conserved) خصوصیت ہے جو انکے برقناطیسی تفاعلات کا تعین کرتی ہے۔ اس بات یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ برقی بار کا حامل ذرہ یا مادہ ، ایک برقناطیسی میدان کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے یا اسکے زیر اثر ہوتا ہے جبکہ خود اسی کی وجہ سے برقناطیسی میدان پیدا بھی ہوتا ہے۔ برقناطیسی میدان اور اس میں حرکت کرتے ہوۓ ایک بار دار ذرے کے آپس میں تفاعل (interaction) سے ایک قسم کی قوت یا توانائی نمودار ہوتی ہے جسکو برقناطیسی قوت کہا جاتا ہے۔ اور یہ برقناطیسی قوت ، دراصل اس کائنات میں پائی جانے والی چار بنیادی قوتوں میں سے ایک ہے۔