"برقناطیسیت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 5:
== برقناطیسیت ==
علم طبیعیات میں برقناطیسیت یا برقی مقناطیسیت (electromagnetism) دراصل برقناطیسی میدان کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔ برقناطیسی میدان ایک ایسا میدان ہوتا ہے کہ جو اس تمام فضاء کا احاطہ کیے ہوئے ہوتا ہے جو کہ کسی بھی ایسے ذرے کے گرد پائی جاتی ہے جو کہ برقی طور پر بار دار کیفیت کا حامل ہو۔ جبکہ بذات خود یہ میدان اس باردار ذرے (charged particle) کے وجود اور حرکات سے متاثر ہوتا ہے۔
== برقی بار ==
برقی بار (electric charge) تمام زیرجوہری ذرات کی ا یک بنیادی محفوظہ (conserved) خصوصیت ہے جو انکے برقناطیسی تفاعلات کا تعین کرتی ہے۔ اس بات یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ برقی بار کا حامل ذرہ یا مادہ ، ایک برقناطیسی میدان کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے یا اسکے زیر اثر ہوتا ہے جبکہ خود اسی کی وجہ سے برقناطیسی میدان پیدا بھی ہوتا ہے۔ برقناطیسی میدان اور اس میں حرکت کرتے ہوۓ ایک بار دار ذرے کے آپس میں تفاعل (interaction) سے ایک قسم کی قوت یا توانائی نمودار ہوتی ہے جسکو برقناطیسی قوت کہا جاتا ہے۔ اور یہ برقناطیسی قوت ، دراصل اس کائنات میں پائی جانے والی چار بنیادی قوتوں میں سے ایک ہے۔
== قانون کولمب ==
کولوم کا قانون (Coulomb’s law) ، برقی سکونیات کا ایک بنیادی قانون ہے جسکو ایک فرانسیسی سائنسدان کولوم Charles Augustin de Coulomb (پیدائش:1736ء، انتقال:1806ء ) نے1784 میں اپنے بار دار ذرات سے متعلق اپنے تجربات سے اخذ کیا ۔ اس قانون کے مطابق؛ دو بار دار ذرات کے مابین پائی جانے والی کشش یا دفع کی قوت ان بار دار ذرات پر موجود برقی بار کے حاصل ضرب کے راست متناسب اور انکے مابین فاصلے کے مربع کے بالعکس متناسب ہوتی ہے۔