"جنگل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م bot: removed {{Link GA}}, it is now given by wikidata
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[ملف:Forest on San Juan Island.jpg|thumb|ایک جنگل]]
'''جنگل''' [[زمین]] کے ایسے قطعہ کو کہتے ہیں جس پر بڑی تعداد میں [[درخت]] ہوں۔ہو۔ [[جانور|جانوروں]] کی کئی اقسام کو جنگل کی اپنی بقاء اور زندگی کے لیے اشد ضرورت ہوتی ہے۔ جنگل جس کا صیغہ جمع جنگلات ہے [[دنیا]] میں تقریباً ہر جگہ پائے جاتے ہیں اور ان کی ماحولیاتی اہمیت کے سبب نہایت قدر سے دیکھے جاتے ہیں۔ گو ان کی ماحولیاتی اہمیت اور حیواناتی زندگی کے ساتھ اہم ربط ہے مگر پھر بھی دنیا بھر میں جنگلات کے کٹاؤ کا عمل جاری ہے۔ اس کی بڑی وجہ دنیا میں بڑھتی ہوئی انسانی آبادی ہے جس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ کیا جا رہا ہے۔ جنگلات کے کٹاؤ کی وجہ سے نہ صرف [[ماحول]] بلکہ انسان اور دوسرے جانوروں کی حیاتیاتی تنوع پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
== حالات ==
عام طور پر جنگلات میں اوسط [[درجہ حرارت]] 4 سے 10 ڈگری [[سینٹی گریڈ]] تک رہتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 6- سے 10- ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے لیکن دنیا میں کئی جگہوں پر جنگلات میں درجہ حرارت 20 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ جتنا گرم بھی ماپا جا چکا ہے۔ جنگلات میں دوسرے قطعات زمین کی نسبت [[بارش]] زیادہ برستی ہے اوریہاں پر درجہ حرارت نسبتاً کم ہوتا ہے۔ یہی بارش، جنگلات میں نباتاتی تنوع اور درخت جانوروں کی [[رہائش]] اور [[خوراک]] کا زریعہ ہوتے ہیں۔ <br />