"افراط (کونیات)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 18:
افراط کا نظریہ اس طرح بیان کرتا ہے کہ آیا کیوں مختلف حصّوں کا درجہ حرارت اور خم  قریب قریب ایک جیسا ہی ہے۔ یہ اس  چیز کی پیش گوئی بھی کرتا ہے کہ مکان کی قاش  کا کل خم ایک مستقبل عالمگیر وقت پر صفر ہوتا ہے۔ اس پیش گوئی کا مطلب یہ بھی ہے کہ کائنات میں موجود  کل عام مادّہ، تاریک مادّہ  اور باقی بچی ہوئی خلائی توانائی  مل کر فاصل کثافت بناتی ہیں، اور ثبوت اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ افراط طبیعیات دانوں کو اس قابل کرتا ہے کہ وہ افراطی دور کے دوران کوانٹم اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مختلف حصّوں میں ہونے والے درجہ حرارت میں معمولی تفاوت  کا حساب لگا سکیں اور اس قسم کی کئی مقداری پیش گوئیوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
===خلائی پھیلاؤ===
خلاء کے پھیلنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دو جمودی مشاہد ایک دوسرے سے سرعت والی سمتی رفتار سے الگ ہو رہے ہیں۔ مشاہد سے اجسام کائناتی افق کی طرف ایک معین رفتار سے دور ہوتے ہیں جس کو وہ ایک مناسب وقت میں طے کر لیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کوئی بھی ناجنسیت کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے آزاد ہو جائے گی بعینہ جس طرح بلیک ہول کے واقعاتی افق کی سطح پر کوئی بھی اونچی نیچی جگہ یا مادّہ نگل کر غائب ہوتا ہے۔ کیونکہ مکان و زمان مقدار کا انحصار کسی صریح وقت پر نہیں ہے، لہٰذا ایک مرتبہ جب مشاہد کائناتی افق کو پار کر لیتا ہے تو اس سے قریب موجود شاہد اس کی جگہ لے لیتا ہے۔ دور جانے کا یہ عمل اور اس کی جگہ لینے کا عمل متواتر مزید آگے کی جگہوں - مکان و زمان کی تیز رفتار پھیلاؤ پر بعینہ اسی طرح ان کی جگہ لیتا رہے گا ۔
 
کیونکہ مکان و زمان مقدار کا انحصار کسی صریح وقت پر نہیں ہے، لہٰذا ایک مرتبہ جب مشاہد کائناتی افق کو پار کر لیتا ہے تو اس سے قریب موجود شاہد اس کی جگہ لے لیتا ہے۔ دور جانے کا یہ عمل اور اس کی جگہ لینے کا عمل متواتر مزید آگے کی جگہوں - مکان و زمان کی تیز رفتار پھیلاؤ پر بعینہ اسی طرح ان کی جگہ لیتا رہے گا ۔
 
یہ متواتر تیز رفتار مکان و زمان کا پھیلاؤ ڈی سٹر مکان کہلاتا ہے اور اس کو قائم رکھنے کے لئے کائناتی مستقل کا ہونا اور خلائی توانائی جو ہر جگہ ایک مخصوص مقدار کی نسبت سے ہو لازمی ہے۔ طبیعی حالات ایک حرکت سے دوسری حرکت تک مستحکم ہوں: پھیلاؤ کی شرح، جس کو ہبل کی مقدار معلوم کہتے ہیں وہ قریباً مستقل ہے ، اور کائنات کے پیمانے کی مقدار صحیح ایک مخصوص مقدار کی نسبت ہونی چاہئے۔ افراط کو اکثر اسراع پذیر پھیلاؤ کا دور بھی کہتے ہیں کیونکہ دو مشاہدوں کے درمیان فاصلہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے (یعنی کہ جیسی ہی وہ الگ ہوتے ہیں ان کی الگ ہونے کی شرح اسراع پذیر ہوتی ہے)، جبکہ مخصوص مقدار تقریباً ایک جیسی ہی رہتی ہے (دیکھئے تخفیف اسراع مقدار صحیح )۔