"افراط (کونیات)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 26:
کائناتی افراط نے ناجنسیت، غیر ہم اطرافیت اور مکان کے خم کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے کائنات کو بہت ہی سادہ حالت میں ڈھال دیا ہے جہاں اس پر مکمل طور پر انفلیٹون میدان ، کائناتی مستقل کے منبع کا غلبہ تھا اور صرف وہ اہم نا جنسیت انفلیٹون میں ہونے والے ننھے کوانٹم کے اتار چڑھاؤ تھے۔ انفلیٹون نے اجنبی بھاری ذرّات کو بھی ہلکا کر دیا جیسے کہ مقناطیسی یک قطبی جن کی پیش گوئی ذرّاتی طبیعیات کے معیاری نمونوں کی اکثر توسیع نے کی ہے۔اگر کائنات ان ذرّات کو افراطی دور سے پہلے بنانے کے لئے صرف اس قدر گرم تھی تو ان کو قدرتی حالت میں نہیں دیکھا جا سکتا، کیونکہ وہ اس قدر نایاب ہوں گے کہ اس بات کی امید کی جا سکتی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی قابل مشاہدہ کائنات میں موجود نہیں ہوگا۔ یہ سب مل کر بلیک ہول کے مسئلہ اثباتی غیر بال کی طرح افراطی مسئلہ اثباتی غیر بال کہلاتے ہیں۔
غیر بال مسئلہ اثباتی لازمی طور پر اس لئے کام کرتا ہے کیونکہ اس میں اور بلیک ہول کے واقعاتی افق میں کوئی فرق نہیں ہے بجز فلسفیانہ اختلاف رائے کے کہ دوسری طرف کیا ہے۔ غیر بال مسئلہ اثباتی کی توضیح یہ ہے کہ کائنات (قابل مشاہدہ اور ناقابل مشاہدہ) افراط کے دوران زبردست رفتار سے پھیلی۔ ایک پھیلتی ہوئی کائنات میں توانائی کی کثافت عموماً گرتی ہے یا ہلکی ہو جاتی ہے کیونکہ کائنات کا حجم بڑھتا ہے۔ جب خطی سمت دگنی ہو جاتی ہے، تو توانائی کی کثافت آٹھ گنا سے کم ہوتی ہے؛ اشعاعی توانائی کی کثافت اس سے بھی زیادہ اس وقت کم ہوتی ہے جب کائنات پھیلتی ہے کیونکہ ہر فوٹون کا طول موج کھینچتا (سرخ منتقلی کی طرف ہو جاتا)ہے، یہ پھیلاؤ کے نتیجے میں فوٹون کے منتشر ہونے کے علاوہ ہوتا ہے۔ جب خطی جہتوں کو دگنا کیا جاتا ہے، تو اشعاع میں توانائی کی کثافت سولہ گنا گر جاتی ہے (دیکھئے توانائی کثافت تسلسل مساوات کا حل برائے بالا اضافیانہ سیال)۔ افراط کے درمیان، انفلیٹون میدان میں توانائی کثافت لگ بھگ ایک جیسی ہی رہتی ہیں۔ تاہم توانائی کثافت دوسری تمام چیزوں میں بشمول ناجنسیت، خم، غیر ہم اطرافیت، اجنبی ذرّات، اور معیاری نمونے کے ذرّات میں گرتی ہے اور اچھے خاصے افراط کے ساتھ یہ تمام نظر انداز کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ اس سے کائنات چپٹی اور متشاکل اور (متجانس انفلیٹون میدان کو چھوڑ کر) زیادہ تر خالی رہ جاتی ہے، جس لمحے افراط ختم ہوتا ہے تو دوبارہ گرم ہونے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔
 
===دورانیہ===
ایک اہم لازمی شرط یہ ہے کہ افراط کو اس قدر طویل ہونا چاہئے کہ ایک واحد چھوٹے افراطی ہبل مقدار سے دور حاضر کی قابل مشاہدہ کائنات کو بنا سکے۔ یہ اس اطمینان کو کرنے کے لئے لازمی ہے کہ کائنات کا ظہور بڑے قابل مشاہدہ پیمانے پر چپٹا، متجانس ، اور ہم اطراف ہو۔ یہ لازمی شرط عام طور پر اس وقت قابل اطمینان سمجھی جاتی ہے جب کائنات افراط کے دوران 10 کی قوّت نما 26 کی طاقت سے پھیلے۔
 
[[زمرہ:طبیعی علم الکائنات]]