"افراط (کونیات)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 29:
 
===دورانیہ===
ایک اہم لازمی شرط یہ ہے کہ افراط کو اس قدر طویل ہونا چاہئے کہ ایک واحد چھوٹے افراطی ہبل مقدار سے دور حاضر کی قابل مشاہدہ کائنات کو بنا سکے۔ یہ اس اطمینان کو کرنے کے لئے لازمی ہے کہ کائنات کا ظہور بڑے قابل مشاہدہ پیمانے پر چپٹا، متجانس ، اور ہم اطراف ہو۔ یہ لازمی شرط عام طور پر اس وقت قابل اطمینان سمجھی جاتی ہے جب کائنات افراط کے دوران 10 کی قوّت نما 26 کی طاقت سے پھیلے۔
 
===دوبارہ گرم ہونا===
افراط فوق خنک پھیلاؤ کا دور ہے جب درجہ حرارت ایک لاکھ یا اتنے ہی گنا سے گرا تھا۔ (درجہ حرارت کا صحیح گرنا نمونے پر انحصار کرتا ہے، تاہم پہلے نمونے میں یہ عام طور پر 10 کی قوّت نما 27 کیلون سے لے کر 10 کی قوّت نما 22 کیلون تک گرتا ہے۔ یہ نسبتاً کم درجہ حرارت افراطی مرحلے میں قائم رہا۔ جب افراط ختم ہو گیا تو درجہ حرارت واپس افراط سے پہلے کے دور پر واپس چلا گیا؛ اس کو دوبارہ گرم ہونا یا حراری کہتے ہیں اس کی وجہ یہ تھی کہ انفلیٹون میدان کی بڑی ممکنہ توانائی ذرّات کی صورت میں انحطاط پذیر ہوئی اور کائنات کو معیاری نمونے کے ذرّات ، بشمول برقی مقناطیسی اشعاع سے لبریز کر دیا اور یوں کائنات میں اشعاع کے غلبے کا مرحلہ شروع ہو گیا۔ کیونکہ افراط کی نوعیت معلوم نہیں ہے یہ عمل اب بھی ٹھیک طرح سے نہیں سمجھا گیا ہے، ہرچند کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ پرامیٹرک گمک کے ذریعہ وقوع پذیر ہوا ہوگا۔
 
[[زمرہ:طبیعی علم الکائنات]]