"ہائیڈیز (نجمی جھرمٹ)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
ہائیڈیز (عربی: القصائص) جس کو میلوٹ 25 یا کولنڈر 50 سے بھی جانا جاتا ہے [[نظام شمسی]] کا ایک قریبی کھلا ہوا جھرمٹ ہے ۔ تمام نجمی جھرمٹوں میں اس پر سب سے زیادہ اچھے طریقے سے تحقیق کی گئی ہے۔ ہپارکوس سیارچہ، [[ہبل خلائی دوربین]] اور زیریں سرخ رنگی قدری خاکے کی پیمائش کا استعمال کرکے جھرمٹ کے مرکز سے اس کا فاصلے کا اندازہ لگ بھگ 153 [[نوری سال|نوری برس]] کا لگایا گیا ہے۔ ان تین خود مختار طریقوں سے پیمائش کئے گئے فاصلے ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہیں اس طرح سے یہ ہائیڈیز کو کائناتی فاصلے کی سیڑھی کا ایک اہم ڈنڈا بناتے ہیں۔ [[جھرمٹ]] لگ بھگ سینکڑوں ستاروں کے کروی گرہ پر مشتمل ہے جن کی نہ صرف عمر لگ بھگ ایک جتنی ہی ہیں بلکہ کیمیائی اجزاء اور خلاء میں جاری حرکت بھی ایک جیسی ہی ہیں۔ زمین پر موجود ناظر کے نقطۂ نگاہ سے، ہائیڈیز جھرمٹ [[ثور (مجمع النجموم)|برج ثور]] میں نظر آتا ہے جہاں اس کے روشن ستارے اپنے ساتھ موجود روشن سرخ دیو الدبران کے ساتھ مل کر ایک انگریزی حرف "V" کی شکل بناتے ہیں۔ بہرحال الدبران کا ہائیڈیز سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ یہ زمین سے کافی قریب ہے (لہٰذا اس کی ظاہری درخشندگی ) اتفاقی طور پر اسی خط نظر پر واقع ہے ۔ 
 
ہائیڈیز کے تمام پانچ روشن ارکان اہم سلسلے سے دور ارتقائی منزل طے کر چکے ہیں اور اب وہ دیو ستاروں کی شاخ کے آخری حصّے میں ہیں۔ ان ستاروں میں سے چار ستارے بایر شناخت کے ساتھ گیما، ڈیلٹا اول، ایپسیلو ن اور تھیٹا ثور ایک عقد النجموم کو بناتے ہیں جو روایتی طور پر ثور یعنی بیل کے سر کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے۔ دوسرا زیٹا اول ثور ہے جو جنوب میں مزید 2° پر واقع ہے۔ ایپسیلون ثور جو عین (بیل کی آنکھ) سے جانا جاتا ہے، اس کے پاس ایک [[گیسی دیو]] [[بیرونی سیارہ|ماورائے شمس سیارے]] کا امید وار موجود ہے، یہ پہلا سیارہ ہوگا جو کھلے ہوئے جھرمٹ میں دریافت ہوگا۔