"واسکو ڈے گاما" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
وہ 20 مئی 1498 کو [[کالی کٹ]] ہندوستان پہنچا تھا۔ اس سے چار سال قبل [[کولمبس]] امریکہ دریافت کر چکا تھا جبکہ [[بابر]] نے 1526 ء میں دہلی کا تخت سنبھالا۔<br />
[[ممباسہ]] (موجودہ [[کینیا]]) کے نزدیک اس نے کئی عرب تجارتی جہازوں کو لوٹا۔ اسکے بعد وہ شمال میں [[مالندی]] (مغربی [[افریقہ]]) پہنچا جہاں اسے پہلی بار ہندوستانی تاجر نظر آئے۔ وہاں سے اس نے کسی ہندوستانی ملاح کو (غالباً اغوا کرکے) آمادہ کیا کہ اسے ہندوستان تک لے جائے۔<br />
کالی کٹ کے حکمران [[ساموتھری]] نے واسکوڈے گاما کی آو بھگت کی۔ لیکن درباری یہ دیکھ کر بڑا حیران ہوئے کہ اس نے راجہ کو تحفے میں کوئی خاص چیز نہیں دی اور نہ سونا چاندی دیا۔ راجہ سے اسکے مذاکرات ناکام رہے۔ واسکو ڈی گاما نے اجازت مانگی کہ جو سامان جو وہ بیچ نہیں سکا ہے اسکی رکھوالی کے لیئے وہ یہاں اپنا کوئی آدمی چھوڑ جائے لیکن راجہ نہ مانا۔ بلکہ راجہ نے مطالبہ کیا کہ دوسرے تاجروں کی طرح وہ بھی کسٹم ڈیوٹی ادا کرے جو عام طور پر سونے کی شکل میں ہوتی تھی۔ جاتے وقت واسکوڈے گاما اپنے ساتھ چند ہندوستانی سپاہی اور 16 ماہی گیروں کو اغوا کر کے زبردستی لے گیا۔ جو سامان وہ ہندوستان سے لیکرلے کر یورپ گیا اس پر منافع اس سفر کے اخراجات سے 60 گنا زیادہ تھا۔
 
اسے افریقہ سے کالی کٹ تک پہنچنے میں صرف 23 دن لگے تھے لیکن واپسی کے وقت ہوا کے مخالف سفر میں افریقہ (مالندی) پہنچتے پہنچتے 132 دن لگے اور اس دوران اسکے عملے کے آدھے لوگ بیماریوں سے مر گئے۔ اور باقیوں میں سے بہت سے [[اسکروی]] کا شکار ہو گئے۔ عملے کی شدید کمی کی وجہ سے واپسی کے وقت واسکو ڈی گاما کو اپنے تین جہازوں میں سے ایک جہاز افریقہ میں چھوڑنا پڑا تاکہ عملہ باقی دونوں جہازوں کو سنبھال سکے۔