"کرشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
قطعے کا اضافہ
سطر 5:
 
==پیدائش==
کرشن 3228 ق م میں پیدا ہوئے اور ان کی وفات 3102 ق م مِیں ہوئی۔ ان کے والد کا نام واسو دیو اور والدہ کا نام دیوکی تھا۔ ان کی پیدائش [[متھرا]] میں ہوئی۔ متھرا یادووں کی دارالحکومت تھی، یادو پر کرشن کے والدین کی حکومت تھی۔ کرشن کی پیدائش کے وقت کرشن کے ماموں کَنْس نے ان کے والدین کو قید کر رکھا تھا اور خود تخت سنبھال رکھا تھا۔ کسی نے کنس کو بتایا تھا کہ دیوکی کا آٹھوان بیٹا کنس ان کو قتل کر دے گا۔ اس انجام سے بچنے کے لیے کنس اپنی بہن کے ہر بیٹے کو پیدا ہوتے ہی مار دیتا تھا۔ کرشن جی پیدا ہوئے تو انہیں خفیہ طور پر قید سے باہر یشود اور نندا کے پاس بھجوا دیا گیا، جنہوں نے ان کی پرورش کی۔ کنس کو جب اس بات کی خبر ہوئی توتوکہا جاتا ہے کہ اس نے ایک آدم خور بلا پٹان کو بھجوایا تاکہ وہ کرشن تو اپنا دودھ پلا کر مار دے۔ مگر اس نے جب انہیں اپنا زہریلا دودھ پلا کر مارنے کی کوشش کی تو ننہے کرشن نے الٹا اس کے دودھ میں سے قوت حیات چوس لی۔
 
==کرشن کو ختم کرنے کی کوششیں اور ان کوششوں کی ناکامی==
کرشن کا رضاعی باپ نندا گوالوں کے قبیلے کا سربراہ تھا اور [[برندا بن]] میں رہتا تھا۔ چنانچہ کرشن کا بچپن اور جوانی گایوں کے چرواہے کے طور پر گزری۔جب کرشن نے آدم خور بلا پٹان کو ہلاک کیا، جو انہیں قتل کرنے کے لیے بھیجی گئی تھی، تو ہندو عقائد کے مطابق کالیا نام کے ایک سانپ کو دریائے [[جمنا]] کے پانیوں میں زہر ملانے بھیجا گیا تھا تاکہ وہاں کی گائیں مر جائیں۔ کرشن نے اس سانپ کو سدھا لیا۔ ہندو پینٹنگز میں اکثر کرشن کو کالیا کے ساتھ رقص کرتے دکھایا جاتا ہے۔ مزید یہ بھی عقیدہ ہے کہ کرشن نے دیوتاؤں کے بادشاہ اندر کو بھی خوب سبق سکھایا۔ بھگوت پران کے مطابق کرشن نے لوگوں کو بتایا کہ بارش برسانے والا اندر نہیں، اس لیے وہ اس کی پوجا نہ کیا کریں بلکہ اس پہاڑ کی پوجا کریں جہاں سے بارش برستی ہے۔ اس پر اندر کرشن کا دشمن ہو گیا اور اس نے ان سے بدلہ لینے کی ٹھانی، مگر اسے شکست ہوئی۔
 
==بھگوت گیتا==