"کرشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 9:
==کرشن کو ختم کرنے کی کوششیں اور ان کوششوں کی ناکامی==
کرشن کا رضاعی باپ نندا گوالوں کے قبیلے کا سربراہ تھا اور [[برندا بن]] میں رہتا تھا۔ چنانچہ کرشن کا بچپن اور جوانی گایوں کے چرواہے کے طور پر گزری۔جب کرشن نے آدم خور بلا پٹان کو ہلاک کیا، جو انہیں قتل کرنے کے لیے بھیجی گئی تھی، تو ہندو عقائد کے مطابق کالیا نام کے ایک سانپ کو دریائے [[جمنا]] کے پانیوں میں زہر ملانے بھیجا گیا تھا تاکہ وہاں کی گائیں مر جائیں۔ کرشن نے اس سانپ کو سدھا لیا۔ ہندو پینٹنگز میں اکثر کرشن کو کالیا کے ساتھ رقص کرتے دکھایا جاتا ہے۔ مزید یہ بھی عقیدہ ہے کہ کرشن نے دیوتاؤں کے بادشاہ اندر کو بھی خوب سبق سکھایا۔ بھگوت پران کے مطابق کرشن نے لوگوں کو بتایا کہ بارش برسانے والا اندر نہیں، اس لیے وہ اس کی پوجا نہ کیا کریں بلکہ اس پہاڑ کی پوجا کریں جہاں سے بارش برستی ہے۔ اس پر اندر کرشن کا دشمن ہو گیا اور اس نے ان سے بدلہ لینے کی ٹھانی، مگر اسے شکست ہوئی۔
 
==گوپیاں==
اسی زمانے میں کرشن کی دوستی گوپیوں سے ہوگئی۔ یہ گوپیاں چرواہوں کی بیویاں اور بیٹیاں تھیں۔ رادھا رانی ان میں سب سے مشہور گوپی تھی۔ کرشن جی گوپیوں کو ان کے گھروں سے بلانے کے لیے بانسری بجاتے تھے۔ ان گوپیوں کی کرشن سے محبت کوہندو عقیدے کے مطابق خدا سے محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ کرشن اور گوپیوں کی عشق و محبت کی داستانوں کو ہندو مت میں بہت اہمیت حاصل ہے، یہاں تک کہ گوپیوں کی پوجا بھی کی جاتی ہے۔
 
==بھگوت گیتا==