"کرشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 12:
==گوپیاں==
اسی زمانے میں کرشن کی دوستی گوپیوں سے ہوگئی۔ یہ گوپیاں چرواہوں کی بیویاں اور بیٹیاں تھیں۔ رادھا رانی ان میں سب سے مشہور گوپی تھی۔ کرشن جی گوپیوں کو ان کے گھروں سے بلانے کے لیے بانسری بجاتے تھے۔ ان گوپیوں کی کرشن سے محبت کوہندو عقیدے کے مطابق خدا سے محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ کرشن اور گوپیوں کی عشق و محبت کی داستانوں کو ہندو مت میں بہت اہمیت حاصل ہے، یہاں تک کہ گوپیوں کی پوجا بھی کی جاتی ہے۔
 
==سیاسی اتھل پتھل==
کرشن جب سن بلوغ کو پہنچے تو انہوں نے اپنے ماموں کا قتل کیا اور اپنے نانا اُگراسین کو تخت پر بٹھا دیا۔ یہیں ان کی دوستی ارجن اور پانڈووں سےہوئی جو کورووں کی سلطنت کے سردار اور کرشن جی کے رشتوں کے بھائی تھے۔ کرشن نے ودربھ کی راجکماری رکمنی سے شادی کی۔ یہ شادی رکمنی کو اس کی مرضی سے اغوا کرکے کی گئی کیونکہ وہ شیشو پل سے بیاہ نہیں کرنا چاہتی تھی۔ بعد میں کرشن نے 16100 کنواریوں سے بھی شادی کی، جن کو نارا کسور راکھشس نے اغوا کر رکھا تھا۔ جب کرشن نے اس راکھشس کو قتل کر کے اس کی قید میں موجود ان خواتین کو آزاد کروایا تو ان سے کوئی بھی شادی کرنے کے لیے تیار نہ تھا۔ کرشن جی نے ان سے شادی کرکے سماج میں ان کی حیثیت کو بحال کروایا۔
 
[[ہستنا پور|ہَستِنا پور]] کے تخت کے لیے کورووں اور پانڈووں میں جنگ ہوئی۔ یہ جنگ [[مہا بھارت]] کے نام سے جانی جاتی ہے۔ کورَواور پانڈَو آپس میں رشتہ دار تھے۔ کرشن جی نے دونوں فریقوں کو پیشکش کی کہ اس جنگ میں وہ چاہیں تو کرشن جی کی فوج نارائنی سینا اور کرشن جی میں سے کسی ایک کو چن لیں۔ مگر اس جنگ میں کرشن جی خود کسی پر ہتھیار نہیں اٹھائیں گے۔ پانڈووں کے ایک سردار ارجن نے کرشن کو چن لیا، جبکہ کورووں نے کرشن کی فوج کو چنا۔ اس جنگ میں کرشن نے ارجن کے رتھ بان کے فرائض انجام دیے۔
 
==بھگوت گیتا==