"تنفس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
<small>{{دیگر|تنفس}}</small>
'''حیوانی فعلیات''' میں، '''تنفس''' <small>([[عربی]] سے ماخوذ. [[انگریزی]]: respiration)</small> وہ عمل جس میں صاف [[ہوا]] سے [[آکسیجن]] ، [[نسیج]] میں موجود [[خلیہ|خلیوں]] میں منتقل ہوتا ہے اور [[کاربن دو اکسید]] خلیوں سے ہوا میں شامل ہوجاتا ہے۔ خلیات میں اس داخل شدہ اکسیجن سے [[استقلابی]] عوامل جاری و ساری رہتے ہیں اور اس دوران یہ آکسیجن ، [[glucose]] کے ساتھ [[کیمیائی تعامل]] کر کے [[پانی]] ، [[کاربن دو اکسید]] اور [[ATP|توانائی]] پیدا کرتی ہے۔ آکسیجن کی مدد سے ہونے والے اس خلیاتی استقلاب کو بھی تنفس ہی کہا جاتا ہے لیکن تفریق پیدا کرنے کی خاطر [[حیاتی کیمیاء]] میں عام طور پر اس کے ساتھ خلیاتی کا اضافہ کر کہ [[خلیاتی تنفس]] کی اصطلاح اختیار کی جاتی ہے۔ اصل میں ہوتا یوں ہے کہ آکسیجن کی جسم میں طلب کے آخری خریدار خلیات ہی ہوتے ہیں اور [[ماحول]] میں پائی جانے والی آکسیجن کو ہوا کی صورت میں [[ناک]] کے راستے جسم میں داخل کر کہ خلیات تک لے جانے کے دوران متعدد مراحل واقع ہوتے ہیں۔ (1) سب سے پہلے تو ہوا کی آکیسجن ، [[پھیپھڑوں]] سے [[خون]] میں جذب کی جاتی ہے اور اس عمل کو [[نظام تنفس|بیرونی تنفس (external respiration)]] کہا جاتا ہے؛ (2) پھر اس کے بعد وہ آکسیجن خون کے راستے تیرتی ہوئی [[نسیجوں]] تک پہنچتی ہے اور یہاں اسے خون سے خلیات میں جذب کیا جاتا ہے ، یہ عمل [[نظام تنفس|اندرونی تنفس (internal respiration)]] بھی کہلایا جاتا ہے؛ (3) اور اب سب سے آخر میں یہ آکسیجن ، خلیات میں آکر خلوی اسقلاب میں استعمال کی جاتی ہے اور اسے [[خلیاتی تنفس|خلیاتی تنفس (cellular respiration)]] کہتے ہیں۔
== تنفس کی جماعت بندی ==
عملِ تنفس کی فعلیات کو کئی طریقوں سے جماعت بند کیا جاسکتا ہے.