"قبرص کے بینکوں کا بحران، 2012-13ء" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
قبرص (Cyprus) سنہ 2012 میں مالیاتی بحران کا شکار ہوا اور مارچ 2013 میں وہاں کے بینکوں نے حکومت کی رضا مندی سے اپنے بہت سے گاہکوں کی جمع شدہ رقم کا بڑا حصہ ضبط کر لیا۔<br />
[[File:Cypriot debt and EU average.png|thumb|upright=1.35|alt=Cypriot debt compared to Eurozone average|قبرص اور دیگر یورپی ممالک میں قرض بمقابلہ جی ڈی پی]]
 
قبرص میں کسی بینک اکاونٹ میں جمع کرائی جانے والی رقم اگر ایک لاکھ [[یورو]] سے کم ہوتی تھی تو وہ قانون کے مطابق مکمل محفوظ (انشیورنس شدہ) ہوتی تھی۔ مگر بینک میں کھاتہ کھولتے وقت بیشتر گاہک معاہدے کی تفصیلات نہیں پڑھتے اور آنکھ بند کر کے مطلوبہ فارم پر دستخط کر دیتے ہیں۔ قبرص کے بینکوں میں بے شمار گاہک ایسے بھی تھے جن کے اکاونٹ میں ایک لاکھ یورو سے زیادہ رقم جمع تھی اور اسے قانونی تحفظ حاصل نہ تھا۔ بہت سے غیر ملکی لوگوں نے بھی ٹیکس سے بچنے کے لیئے قبرص کے بینکوں میں کھاتے کھول رکھے تھے۔ ان غیر ملکیوں میں بیشتر روسی تھے۔<br />
جب قبرص کی حکومت اپنے حکومتی قرضے (government bonds) بیچ کر اخراجات پورے کرنے میں ناکام ہو گئی اور عالمی ادارے بھی مزید قرض دینے پر رضامند نہیں ہوئے تو یہ بحران آیا۔