"تکاکی کاجیتا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 55:
1999ء میں وہ انسٹیٹیوٹ فار کازمک رے ریسرچ کے شعبہ سینٹر فار کازمک نیوٹرینو کے ڈائریکٹر بن گئے۔ اس وقت [[2015]]ء میں وہ ٹوکیو یونیورسٹی کے شعبے انسٹیٹیوٹ فار دی فزکس اینڈ میتھمیٹکس آف دی یونیورس سے وابستہ ہیں اور انسٹیٹیوٹ فار کازمک رے ریسرچ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ <ref> [http://www.icrr.u-tokyo.ac.jp/about/greeting_eng.html "About ICRR"]. Institute for Cosmic Ray Research, University of Tokyo.</ref> 
 
[[1998]]ء میں سپر کمیوکنڈ میں کاجیتا کی ٹیم کو معلوم ہوا کہ جب کائناتی اشعاع [[زمین]] کے کرۂ فضائی سے ٹکراتی ہیں، تو بننے والے نیوٹرینو ماؤنٹ کمیوکا  کے نیچے موجود سراغ رساں تک پہنچنے سے پہلےدو ذائقوں میں  بدل جاتے ہیں۔<ref> Randerson, James and Ian Sample (6 October 2015). [http://www.theguardian.com/science/2015/oct/06/kajita-and-mcdonald-win-nobel-physics-prize-for-work-on-neutrinos "Kajita and McDonald win Nobel physics prize for work on neutrinos"]. The Guardian. Retrieved 6 October 2015.</ref> اس دریافت نے نہ صرف نیوٹرینو کے جھولنے کو ثابت کرنے میں مدد کی بلکہ اس بات کو بھی ثابت کیا کہ نیوٹرینو [[کمیت]] رکھتے ہیں۔ 2015ء میں کاجیتا نے طبیعیات کا نوبل انعام کینیڈا کے رہائشی طبیعیات دان آرتھر بی مکڈونلڈ  کے ساتھ حاصل کیا جن کی سڈبری نیوٹرینوآبزرویٹری نے بھی ایسے ہی نتائج کو دریافت کیا تھا۔ کاجیتا اور مکڈونلڈ کے کام نے شمسی نیوٹرینو کے عرصے دراز کے مسئلہ کو حل کردیا۔ یہ مسئلہ شمسی نیوٹرینو کے مشاہدے اور پیش گوئی کے درمیان واضح فرق کی وجہ سے آرہا تھا۔ اس دریافت نے [[معیاری نمونہ]] کو کمزور کیا جو نیوٹرینو کو بغیر کمیت کے قیاس کرتا تھا۔ نوبل انعام کے اعلان کے فوراً بعد ٹوکیو یونیورسٹی کی نیوز کانفرنس میںکاجیتامیں کاجیتا نے کہا، "بلاشبہ میں نیوٹرینو کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اور کیونکہ نیوٹرینو کائناتی اشعاع سے بنتے ہیں لہٰذا میں ان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔"<ref>Overbye, Dennis (6 October 2015). [http://www.nytimes.com/2015/10/07/science/nobel-prize-physics-takaaki-kajita-arthur-b-mcdonald.html "Takaaki Kajita and Arthur McDonald Share Nobel in Physics for Work on Neutrinos"]. New York Times. Retrieved 6 October 2015.</ref>   
 
نوبل انعام حاصل کرنے کے بعد جس شخص کو کاجیتا نے سب سے پہلے بلایا وہ 2002ء کے طبیعیات  کے نوبل انعام یافتہ [[مساٹوشی کوشیبا]]، اس کے سابق مربی اور  نیوٹرینو محققی رفیق تھے ۔