"شیخ شرف الدین یحییٰ منیری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: القاب)
روبالہ:پڑتال نئے صفحات؛ +{{نامکمل}}+{{ناحوالہ}}
سطر 1:
{{ناحوالہ}}
حضرت مخدوم جہاں مخدوم الملک شیخ شرف الدین احمد یحیٰ منیری ؒ کی ولادت شعبان 661ھ میں بمقام منیر شریف ہوئی۔ حضرت مخدوم الملک ؒ کے آباؤ اجداد [[بیت المقدس]] سے تشریف لائے اور ترویج اسلام کے لیے منیر میں قیام کیا ۔ حضرت مخدوم الملک ؒ نے بچپن میں ہی حضرت شرف الدین ابوتوامہؒ سے تفسیر، فقہ، حدیث، اصول، کلام ، منطق، فلسفہ، ریاضیات و دیگر علوم کی تعلیم حاصل کی۔زمانۂ طالب علمی ہی میں حضرت ابو توامہؒ کی صاحبزادی سے آپ کی شادی اور اولاد ہوئی۔ فراغت علم کے بعد آپ تلاش پیر کے لئے دہلی تشریف لے گئے۔ حضرت مخدوم الملکؒ وہاں کے مشائخین سے ملے اور ان کی وعظ و تدریس کی مجلسوں میں شرکت کی ۔ آخر کار دہلی میں حضرت پیر نجیب الدین فردوسی ؒ کے ہاتھ پر بیعت کی۔ بیعت کے بعد شیخ کے حکم سے وطن کی طرف سفر کیا اور ؒ بارہ برس تک بہیا کے جنگل میں گوشۂ نشین رہے،بارہ برس بعد لوگوں کو آپ ؒ کی موجودگی کا علم ہوا اور لوگ جنگلوں میں جاکر آپ سے ملاقات کرنے اور آپ کی صحبت سے فیضیاب ہونے لگے۔ پھر آپ لوگوں میں درس و تدریس کے لیے بہار شریف تشریف لانے لگے ۔ سلطان [[محمد شاہ]] تغلق نے بہار میں آپ کے لئے خانقاہ تعمیر کرائی ، جس میں آپ مستقل سکونت پذیر ہوئے۔ 5 شوال 782ھ کی شب میں نماز عشاء کے وقت حضرت مخدوم جہاں مخدوم الملک شیخ شرف الدین احمد یحیٰ منیری ؒ وصال ہوا۔
 
[[زمرہ:صوفیاء]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]
{{نامکمل}}