"سلطنت غزنویہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: القاب)
سطر 91:
غزنویوں کے دور میں لاہور پہلی مرتبہ علم و ادب کے مرکز کے طور پر ابھرا۔ اس زمانے میں [[فارسی زبان|فارسی]] کے کئی ادیب اور شاعر یا تو [[لاہور]] میں پیدا ہوئے یا یہاں آکر آباد ہوئے ۔ یہاں کے شاعروں میں [[مسعود سعد سلمان]] اور [[عوفی]] بہت مشہور ہیں۔ ان کا شمار فارسی کے صف اول کے شعراء میں ہوتا ہے ۔ یہ دونوں شاعر سلطان ابراہیم اور اس کے جانشینوں کے زمانے میں تھے ۔
 
لاہور کے علماء میں حضرت [[علی ہجویری|علی بن عثمان ہجویری]] (400ھ تا 465ھ) بہت مشہور ہیں۔ وہ ایک بہت بڑے ولی تھاتھے جن کی وجہ سے لاہور کے علاقے میں اسلام کی اشاعت ہوئی اور بہت سے ہندو مسلمان ہوئے ۔ حضرت ہجویری آجکل [[داتا گنج بخش]] کے نام سے مشہور ہیں۔ انہوں نے 40 سال تک اسلامی دنیا کے بہت بڑے حصے کی سیر کی اور آخر میں لاہور آکر رہنے لگے ۔ ان کا مزار لاہور میں موجود ہے ۔
 
حضرت ہجویری ”[[کشف المحجوب]]“ نامی ایک کتاب کے مصنف ہیں۔ یہ علم تصوف میں [[فارسی زبان]] کی پہلی کتاب ہے اور تصوف کی سب سے اچھی کتابوں میں سے ہے ۔ یہ کتاب انہوں نے لاہور میں لکھی تھی۔ اس کتاب کا [[اردو]] ترجمہ بھی ہوگیا ہے ۔