"ارتقائی حیاتیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
ویکائی
سطر 29:
==ماحولیات کی شہادت==
 
دنیا کے کونے کونے میں بکھرے ہوئے جانداروں کی نسلیں اور دیگر زندہ اجسام کی شکلیں بعض اوقات ایسے عجیب و غریب مظاہر کو سامنے لاتی ہےں، جن کا کوئی دوسرا سائنسی جواب نظریہ ارتقاء کے ممکن نہیں ہے۔ مثلاً قریب قریب واقع کئی سمندری جزیروں میں ایسے پرندے پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں، مگر اپنے قریبی براعظموں کے پرندوں سے مماثل ہیں۔ اسی طرح ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ ایک جیسی آب و ہوا رکھنے والے دو علاقوں میں ایک جیسے جانور نہیں پائے جاتے ہیں۔ مثلاً برازیل اور افریقہ کی آب و ہوا ایک جیسی ہے۔ مگر افریقہ میں گوریلے اور ہاتھی ہیں، جب کہ برازیل میں یہ جانور نہیں ہیں۔ ان پہلیوں کا جواب صرف نظریہ ارتقاء کے پاس ہے کہ یہ جانور ان اجداد کی نسل سے ہیں، جو اس بر اعظموں میں وجود آئے ہیں اور بعد میں زیادہ ساز گار ماحول والے علاقوں کی طرف چلے گئے۔ اسی قسم کے سفر میں قدرتی رکاوٹیں آخری حد کا کام کرتی تھیں۔ پانی والے جانوروں کے لیے خشکی کا بڑا ٹکرا اور خشکی کے جانوروں کے لیے کوئی سمندر ۔سمندر۔
 
اس طرح ایک دلچسپ مثال گھڑیال کی ہے، اس کی دو نسلیں دنیا میں دور دراز موجود ہیں۔ ایک مشرقی ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور دوسری عوامی جمہوریہ چین میں۔ ان کے اجداد قدیم زمانوں سے ایشیائ سے لے کر فلوریڈا تک پھیلے ہوئے تھے اور خشکی کے اس معدوم راستے پر جاتے تھے، جو کسی زمانے میں روس کو الاسکا سے ملاتا تھا۔ اس راستہ کے معدوم ہو جانے سے یہ دونوں نسلیں اپنے ماحول کے اثر سے قدرے تبدیل ہوتی گئیں۔ لیکن دو انتہائی دور دراز علاقوں میں آج بھی موجود ہیں۔ یوں نظریہ ارتقاء ان جغرافیائی پہلیوں کے تسلی بخش جواب پیش کرتا ہے۔
 
==متجحرات کی شہادت==