"چندرگپت موریا" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
 
== تہذیب کا بلند معیار ==
یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ [[سکندر اعظم]] کے زمانے میں شمالی ہند تہذیب کے بلند مرتبے پر پہنچ چکا تھا اور یہ تہذیب یقناً چند گزشتہ صدیوں کے ارتقاء کے بعد ہی پیدا ہوئی ہوگی۔ بدقسمتی سے اب تک ایسی کوئی یاد گار دریافت نہیں ہوئی جو کامل یقین کے ساتھ چندر گپت یا اس کے بیٹے کے زمانے کی کہی جاسکے اور اس وجہ سے آثار قدیمہ کے ماہر اب تک کوئی بین شہادت پیش نہ کرسکے جو یونانی مصنفین کے بیان کو ثابت کرتی ہو ہندوستانی عمارتیں اور فنون لطیفہ کی سب سے قدیم مثالیں سوائے چند مثالیں سوائے چند غیر ضروری مستثنیٰ اشیاء کے اشوک ہی کے زمانے کی ہیں۔ لیکن پاٹلی پتر، وسالی [[ٹیکسلا]] اور دوسرے قدیم اور مشہور مقامات کھودے گئے اور ان جؤکی تفتیش و تحقیق کماحقہ کی کئی تو یہ ممکن ہے کہ موریا خاندان کے اوائل اور اس سے بھی قدیم زمانے کے آثار طاہر ہوجائیں اور محققین کی سعی اور مشکور ہو۔ یہ بات ممکن نہیں کہ کسی عمارت کے ایسے کھنڈر پائے جائیں جسے پہنچان سکیں۔ کیوں کہ قدیم ہند کی بڑی بڑی عمارتیں عام طور پر لکڑی کی بنائی جاتی تھیں اور اینٹ کو صرف بنیاد رکھنے اور ستون کے نیچے کے حصوں کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ اشوک کے زمانے سے پہلے کی کسی پتھر کی بنی ہوئی عمارت کے نشانات اب تک دریافت نہیں ہوئے ہیں۔ چندر گپت کے زمانے سے بہت پہلے فن تحریر آبادی کی بعض جماعتوں میں عام طور پر رائج ہوچکا تھا۔ اس زمانے میں یونانی مصنفین کی تحریروں کے مطابق درختوں کی چھال اور روئی کے کپڑے کو بطور کاغذ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ لیکن یہ تعجب کی بات ہے کہ اس زمانے کا کوئی کتبہ اس وقت تک ایسا دستیاب نہیں ہوا جو زیادہ پائیدار چیز پر کندہ کیا گیا ہو۔ مگر غالباً پتھر یا دھات پر کندہ کئے ہوئے کتبے موجود ہیں اور ممکن ہے کہ جب کبھی اصلی قدیم جگہوں پر کھودا جائے اور ان کی تحقیق کی گئی تو وہ دریافت ہوں۔
 
==حوالہ جات==
18,702

ترامیم