"کیوبا میزائل بحران" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
اندرونی رابطہ
سطر 1:
1962ء میں [[امریکہ]] اور [[روس]] کے مابین Cuban missile crisis کے نام سے اس وقت کشیدگی شروع ہوئی جبکہ امریکہ کے جاسوس طیاروں نے [[کیوبا]] میں روس کا میزائل اڈہ دریافت کیا جہاں سے امریکی سرزمین کو آسانی سے نشانہ بنایا جا سکتا تھا۔
 
14 اکتوبر 1962ء کو سابق [[سوویت یونین]] نے جوہری بیلسٹک میزائل امریکی سرزمین کے بالکل قریب واقع جزیرہ ریاست کیوبا پر نصب کر دیے تھے، جس سے دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔
درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اور ایٹمی وار ہیڈز سے لیس یہ میزائل امریکی ریاست فلوریڈا سے صرف تقریباً دو سو کلومیٹر دور نصب کیے گئے تھے۔ یہ میزائل دونوں ممالک کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لے آئے تھے اور پوری دنیا سانس روکے یہ جاننے کی منتظر تھی کہ آنے والے لمحات میں کیا ہونے والا ہے۔ 22 اکتوبر کو اُس وقت کے امریکی صدر جان ایف کینیڈی نے ٹیلی وژن پر اپنی تقریر میں مطالبہ کیا کہ اِن میزائلوں کو غیر مشروط طور پر ہٹایا جائے۔