"تاریخ پاکستان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
'''تاریخ پاکستان''' یا پاکستان کی تاریخ سے مراد اُس خطے کی تاریخ ہے جو دورِ حاضر کے [[پاکستان]] پر مشتمل ہے۔ 1947 میں تقسیمِ ہند سے قبل، موجودہ پاکستان کا خطہ [[برطانوی راج]] کا حصہ تھا۔ اُس سے قبل، اس خطے پر مختلف ادوار میں مختلف مقامی بادشاہوں اور متعدد غیر ملکی طاقتوں کا راج رہا۔ قدیم زمانے میں یہ خطہ برصغیر ہند کی متعدد قدیم ترین مملکتوں اور چند بڑی تہذیبوں کا حصہ رہا ہے۔ 18ویں صدی میں سرزمین [[برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے|برطانوی ہند]] میں ڈھل گئی۔
{{خالی قطعہ|}}
 
پاکستان کی سیاسی تاریخ کا آغاز 1906 میں [[آل انڈیا مسلم لیگ]] کے قیام سے ہوتا ہے۔ اس جماعت کے قیام کا مقصد ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کے مفاد کا تحفظ اور اُن کی نمائندگی کرنا تھا۔ 29 دسمبر 1930 کو، فلسفی و شاعر، ڈاکٹر سر علامہ [[محمد اقبال]] نے جنوب مشرقی ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ایک خود مختار ریاست کا تصور دیا۔ 1930 کی دہائی کے اواخر میں مسلم لیگ نے مقبولیت حاصل کرنا شروع کی۔ [[محمد علی جناح]] کی جانب سے [[دو قومی نظریہ]] پیش کیے جانے اور مسلم لیگ کی جانب سے 1940 کی [[قرارداد لاہور]] کی منظوری نے پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی۔ قراردادِ لاہور میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ برطانوی ہند کے مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل آزاد ریاستیں قائم کی جائیں۔ بالآخر، جناح کی قیادت میں ایک کام یاب تحریک کے بعد [[15 اگست]] [[1947]] کو برطانوی تسلط سے آزادی اور [[تقسیم ہند]] عمل میں آئی۔
 
== بیرونی روابط ==