"صدر جمہوریہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا مضمون
 
اضافہ
سطر 1:
'''صدر جمہوریہ''' کا عہدہ [[جمہوریہ]] کے طور پر قائم ممالک میں [[صدر مملکت]] کا درجہ رکھتا ہے۔ [[صدارتی نظام حکومت]] والے ممالک جیسے [[امریکا]] میں صدر کافی وسیع الاختیار ہوتا ہے اور اپنے طور فیصلے لینے کا مجاز رکھتا ہے۔ تاہم [[پارلیمانی نظام حکومت]] جیسے کہ [[بھارت]] میں صدر رسمی طور پرصدر مملکت ہو کر بھی [[وزیراعظم]] اور [[کابینہ]] کے فیصلوں کے تابع ہوتا ہے اور رعمومًا از خود اہم فیصلے نہیں کرتا۔
 
==پارلیمانی نظام حکومت میں صدر کا پس منظر==
عمومًا پارلیمانی نظام حکومت میں صدر سیاسی پس منظر کا حامل ہوتا ہے۔ مگر کبھی استثنائی صورت حال بھی رونما ہوتی ہے جیسے کہ [[رادھا کرشنن|سروے پلی رادھا کرشنن]] اور [[عبد الکلام| ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام]] دو ایسے بھارت کے صدر گزرے ہیں جن کا سیاسی کریئر نہیں تھا۔