"ٹائم (رسالہ)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م افتتاحی پیراگراف میں اضافہ
م طرز اشاعت
سطر 29:
رسالہ '''ٹائم''' (تقلیدی پہچان: TIME) ایک ہفتہ وار [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکی]] [[خبری رسالہ]] ہے، جو کہ [[نیویارک شہر]] سے شایع کیا جاتا ہے۔ اِس کی [[3 مارچ]] [[1923ء]] کی پہلی اشاعت کے بعد [[بریٹن ہیڈن]] اور [[ہینری لوس]] اِس رسالے کے پہلے مدیر ہوئے۔ بریٹن ہیڈن کے انتقال کے بعد، عرصہ دراز تک، ہینری لوس اِس رسالے کے اکلوتے مدیر رہے۔ چنانچہ، ہینری لوس کی شخصی سیاسی سوچ اِس رسالے پر غالب رہی۔
 
اِس رسالے کے دیگر بینالاقوامی سلسلے ہیں جیسے کہ [[یورپ]] کے لئے [[لندن]] سے شایع ہونے والا '''ٹائم یورپ''' (ماضی میں اِسے '''ٹائم ایٹلانٹک''' کے نام سے جانا جاتا تھا) اور [[ہونگہانگ کونگکانگ]] سے شایع ہونے والا '''ٹائم ایشیاء''' جو [[پاکستان]] میں بھی فروخت ہوتا ہے، وغیرہ۔
 
ٹائم، [[انگریزی زبان]] میں چھپتا ہے، اور ساری دُنیا میں پڑھا جاتا ہے۔ اِس میں سیاسی خبروں کے علاوہ سائنسی، ثقافتی اور اہم موضوعات بھی شامل ہوتے ہیں۔ اِس کے کارٹون اور تصویر بھی دلچسپ ہوتے ہیں۔ یہ رسالہ صرف امریکہ میں ہی ایک ہفتہ میں تقریباً 4,038,508 صارفین میں فروخت ہوتا ہے۔
__TOC__
 
==تاریخ==
[[ملف:Time Magazine - first cover.jpg|250px|بائیں|تصغیر|رسالہ ٹائم کے پہلے شمارے، بتاریخ 3 مارچ 1923ء، کی جلد پر سپیکر [[جوسف جی کینن]] کی تصویر شایع کی گئی۔]]
سطر 38:
 
ٹائم کی اشاعت سے قبل، اکثر رسالوں کا دہان کسی نہ کسی کہانی یا خبر پر مرکوز ہوتا ہے۔ ٹائم وہ پہلا رسالہ یا جریدہ تھا جس میں کہانیوں اور خبروں کا مَرکُوزی مَقام کوئی نہ کوئی شخصیت ہوتی تھی، اور یہی وجہ ہے کہ ٹائم کے اکثر ابتدائی شماروں کی جلد پر اشخاص کی ہی تصویر واضح ملتی ہے۔ چنانچہ رسالہ ٹائم نے یہ نئی طرز اپنا لی کہ اِس میں خبر کا جائزہ خبر کی مرکزی شخصیات کے ذریعہ لیا جانے لگا۔ اگلی چند دہایوں تک ٹائم کے ہر شمارے کی جلد پر ایک واحد شخصیت کی تصویر نمایاں ملتی ہے۔
 
==طرز اشاعت==
رسالہ ٹائم کی جلد پر عموماً لال رنگ کا حاشیہ پایا جاتا ہے جو کہ اب اِس کی پہچان بن چُکا ہے۔ اِس کے اشاعتی تاریخ میں اِس حاشیے کا رنگ محظ چار بار ہی تبدیل کیا گیا ہے۔ اِس کا رنگ پہلی مرتبہ لال سے سیاہ تب کیا گیا جب [[سانحہ گیارہ ستمبر]] کا واقعہ ہوا۔ دوسری مرتبہ 28 اپریل 2008ء [[یوم ارض]] کے موقع پر حاشیے کو سبز کر دیا گیا۔ تیسری مرتبہ سانحہ گیارہ ستمبر کی دسویں برسی پر اِسے سرمئی رنگ دے دیا گیا۔ اخیر میں اِس کو پھر دوبارہ سرمئی تب کیا گیا جب [[بارک اوباما]] کو 31 دسمبر 2012ء کے شمارے میں ٹائم کی سالانہ شخصیت خاص کا انعام دیا۔
 
== حوالہ جات ==