"ترسیمہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 5:
کسی تحریر یا (خطاطی) میں جوڑے جانے والے حروف میں ایک ربطہ کہاں شروع ہوتا ہے اور کہاں ختم ہوتا ہے؟ اس بات کا تعلق خطاطی کے انداز پر ہوتا ہے۔ متعدد زبانوں (جیسے رومن ابجد سے لکھی جانے والی) میں اس بات کا فیصلہ نسبتاً آسان آتا ہے کہ کہاں سے کہاں تک اور کس شکل کا ربطہ استعمال ہوا؛ لیکن خمدار اندازِ تحریر ([[چینی]]، [[عربی زبان|عربی]]، [[جاپانی]] وغیرہ) اور حروف کو جوڑ کر لکھی جانے والی ([[فارسی]]، [[اردو]]، [[عربی زبان|عربی]] وغیرہ) زبانوں میں یہ ربطہ کی شکل و صورت اپنے سے آگے یا پیچھے جڑنے والے حرف یا انداز خطاطی پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔
==حرف و ترسیمہ و ربطہ تمیز==
[[سائنس|علم]]کمپیوٹر [[شمارِندہ|شمارندہسائنس]] میں حرف سے مراد ایک ایسی [[معنائی|معنائی]] [[اکائی]] (semantic unit) کی ہوتی ہے جو اس متعلقہ زبان کے ایک بنیادی اور آزاد ابجد کے طور پر شمارندے کی [[حافظہ (شمارندہ)|حافظے]] میں رکھی جاسکتی ہو۔ ترسیمہ وہ خط یا لکیر (سیدھی یا خمدار یا پیچدار) ہوا کرتی ہے کہ جو یا تو ایک حرف پر بھی مشتعمل ہو سکتی ہے یا ایک سے زیادہ حروف پر بھی مشتعمل ہوسکتی ہے۔ یعنی اگر سادہ انداز میں کہا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایک حرف ہمیشہ ایک ترسیمہ بھی ہوتا ہے جبکہ ایک ترسیمہ ہمیشہ ایک حرف نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک یا ایک سے زیادہ حرف کو جوڑ کر کھینچی گئی ایک لکیر ہوتی ہے۔ اور ربطہ ان الفاظ کی جڑنے والی [[سیاقی حساسیت|سیاقی حساس (context sensitive)]] شکل کو کہا جاتا ہے۔ پھر حروف اور ربطات سے مل کر بننے والے ترسیموں کے ایک جیسے انداز کے گروہ کو [[نویسہ|نویسہ (font)]] کہا جاتا ہے۔
 
==تعداد ربطات و آلاتی تحریر==