"ویکیپیڈیا:تعارف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
املا بمع فرمٹنگ
clean up, typos fixed: ترمیمات ← ترامیم (4), تقریبا ← تقریباً using AWB
سطر 8:
اردو ویکیپیڈیا ایک ایسا [[موقع]] [[روئے خط]] ہے کہ جہاں مختلف علوم پر بکھری ہوئی [[معلومات]] کو نا صرف یکجا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلکہ ان میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔ منصوبہ بہت بڑا ہے بلکہ عظیم ہے، مگر افرادی قوت ناپید۔ مقصد علم کی تمام شاخوں کو عام آدمی کی سمجھ کے مطابق بنا کر پیش کرنا ہے کیونکہ یہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی اس قطرہ قطرہ بننے والے دریا میں ٹپکانے کے لئے کوئی موضوع ، کوئی معلومات ، کوئی لفظ ہو تو [http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AC%D9%88_%DB%81%D8%B1_%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C_%D9%85%D8%B1%D8%AA%D8%A8_%DA%A9%D8%B1%D8%B3%DA%A9%D8%AA%D8%A7_%DB%81%DB%92 بلا کسی ہچکچاہٹ کے شامل کردیجئے] کہ اسی طرح یہ دریا ، بنجر زمین کو سیراب کرنے کے قابل ہوسکتا ہے۔ کسی بھی قوم کا تشخص اور قوم کی ترقی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ قوم علم و عمل کے میدان میں کس طرح کے طرز{{زیر}} عمل کا مظاہرہ کرتی ہے، اور اردو وکیپیڈیا آپ کو وہ موقع فراھم کرتا ہے کہ جہاں آپ نا صرف یہ کہ علمی میدان میں عملی طور پر باآسانی [[اردو]] کا تشخص اجاگر کرسکتے ہیں بلکہ خود اپنی شناخت بھی بنا سکتے ہیں۔
== ویکیپیڈیا کیا ہے؟ ==
ویکیپیڈیا ایک [[دائرہ المعارف]] ہے جو کہ [[مشترکہ تحاریر|مشترکہ]] طور پر اسکے قائرین و ناظرین ہی تحریر کرتے ہیں۔ یہ دائرہ المعارف ایک خاص قسم کی ویب سائٹ کا استعمال کرتا ہے جو کہ [[ویکی]] کہلاتی ہے اور [[مشترکہ تحاریر|تحریری اشتراک]] میں سہولت پیدا کرتی ہے۔ لاتعداد افراد، ہر گھنٹے میں بے شمار ترمیماتترامیم و اضافے کرکہ مستقل ویکیپیڈیا کو ترقی دے رہے ہیں، یہ تمام ترمیماتترامیم ویکیپیڈیا میں دائیں جانب دئیے گئے [[Special:Recentchanges|حالیہ تبدیلیاں]] میں محفوظ کرلی جاتی ہیں؛ اسکے علاوہ صفحات میں کی گئی ترمیماتترامیم ، ان صفحات کے ---- تاریخچہ ---- کے حصے میں محفوظ ہوجاتی ہیں جنکو آپ ---- ترمیم --- کے بٹن کے برابر میں موجود، تاریخچہ پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ نامناسب و بہودا ترمیماتترامیم کو سرعت سے حذف کردیا جاتا ہے۔
==چند فوائد==
# ویکیپیڈیا ایک عالمگیر [[موقع]] (site) ہے اور اس پر کی گئی آپ کی تحریر بھی عالمگیر ہوگی۔
سطر 18:
# آپ کا نام آپ کے ہر مضمون کے تاریخچے میں ہمیشہ کے لئےمحفوظ ہو کر تاریخ کی زینت بنے گا۔
== آپ کیا کر سکتے ہیں؟ ==
آپ بے فکر ہو کر کوئی بھی تحریر یا ترمیم کرسکتے ہیں اور اس میں کسی قسم کے تذبذب یا فکر سے کام نہ لیں — اس ویکیپیڈیا میں ''ہر کوئی'' تقریباتقریباً ہر صفحے میں ترمیم کرسکتا ہے اور یہ آپکو اپنی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ بس یہ ہے کہ اس میں لکھنے والوں کو بھی اپنی تحریروں میں معیار اور اخلاقی اقدار کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔ اگر کوئی نقص محسوس ہو تو اسے دور کردیں ، اگر کہیں کوئی ہجے کی غلطی ہو تو اسے درست کردیں اور اگر کوئی کمی ہو تو اسے بہتر کرنے کی کوشش کریں۔
 
استعمال سے آپ ویکیپیڈیا کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے اور اسے آزادانہ اور بے فکر استمعال کرنے سے اسمیں میں کوئی ٹوٹ پھوٹ یا خرابی نہیں پیدا ہوگی اور کوئی نقص ہو بھی گیا تو اسے درست کرا جاسکتا ہے۔ لہذا قدم بڑھائیے؛ کچھ لکھیے ، کچھ درست کیجئے اور اسکو معلومات کا ایک بہترین ذخیرہ بنانے کے لئے اپنی کوشش شامل کیجئے!