"بارش پیما" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
clean up, replaced: تقریبا ← تقریباً using AWB
clean up, replaced: تقریبا ← تقریباً using AWB
سطر 1:
[[تصویر:250mm Rain Gauge.jpg|framepx|thumb|left|250مم بارش پیما]]
'''بارش پیماء''' (اور '''باراں پیماء''') یا '''مقیاس المطر''' <small>(Rain Gauge)</small>، ایک [[ادات]] جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ کس قدر بارش ہوئی<ref>[http://www.crulp.org/oud/ViewWord.aspx?refid=1221 اُردو روئے خط لُغط پر باراں پیماء کا مطلب]</ref>. یہ لوہے کے سلنڈر اور شیشے کی ایک بوتل پر مشتمل ہوتا ہے۔ بوتل کے اوپر ایک قیف رکھی جاتی ہے ۔ جس کا نچلا سرا بوتل کے اندر جاتا ہے اس سلنڈر کو کسی کھلے میدان میں سطح زمین سے تقریباًًًتقریباًًًً ایک فٹ اونچا رکھا جاتا ہے تاکہ بارش کے چھینٹے اس میں نہ پڑیں۔ یہ بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ اس کا پانی کسی صورت ضائع نہ ہو۔ بارش کا پانی قیف کے ذریعے بوتل میں جمع ہو جاتا ہے۔ یہ جمع شدہ پانی ایک درجہ دار سلنڈر میں ڈال کر ناپ لیا جاتا ہے۔ درجہ دار سلنڈر اورقیف کے منھ میں ایک تناسب ہوتا ہے اگر درجہ دار سلنڈر میں پانی دس انچ تک آئے تو کل بارش ایک انچ ہوگی۔
 
اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر بارش کا پانی نہ بخارات بنے ، نہ زمین میں جذب ہو اور نہ کسی طرف بہہ جائے بلکہ ایک جگہ کھڑا رہے تو اس کی گہرائی ایک انچ ہوگی ۔ اس درجہ دار سلنڈر کے ذریعے 1/100 انچ تک بارش ناپی جاسکتی ہے اس قسم کے مقیاس المطر ہر تعلقہ یا تحصیل میں نصب ہوتے ہیں اور ان سے مقامی بارش کا اندازہ کیا جاتا ہے۔