"نووا سکوشیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
clean up, replaced: تقریبا ← تقریباً (5) using AWB
سطر 1:
[[تصویر:Nova Scotia, Canada.svg|thumb|نووا سکوشیا]]
'''نووا سکوشیا''' <small>(Nova Scotia)</small>، [[کینیڈا]] کا ایک [[صوبہ]] ہے جو کینیڈا کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے۔ اٹلانٹک کینیڈا کا یہ سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا صوبہ ہے۔ اس کا دارلخلافہ ہیلی فیکس ہے جو علاقے کا اہم معاشی مرکز ہے۔ نووا سکوشیا کینیڈا کا دوسرے نمبر پر سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔ اس کا کل رقبہ 55287 مربع کلومیٹر ہے۔اس کی کل آبادی 935962 افراد ہے۔ یہ کینیڈا کا چوتھا کم آبادی والااور دوسرا گنجان ترین آباد صوبہ بھی ہے۔
نووا سکوشیا کی معیشت کا انحصار قدرتی ذرائع پر ہے تاہم بیسویں صدی کے دوران اس میں تبدیلی بھی آئی ہے۔ ماہی گیری، کان کنی، جنگلات اور زراعت آج بھی اہم ہیں تاہم سیاحت، ٹیکنالوجی، فلم، موسیقی اور فنانس جیسے شعبے بھی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔
 
صوبے میں میکماق قوم کے کئی علاقے بھی شامل ہیں۔ یہ قوم سارے میری ٹائم صوبوں ، مین، نیو فاؤنڈ لینڈ اور گاسپی جزیرہ نما پر قابض تھی۔ نووا سکوشیا پر اس وقت بھی میکماق لوگ موجو د تھے جب یورپی لوگ یہاں آباد ہونے آئے۔ 1604 میں یہاں پورٹ رائل پر فلوریڈا کے شمال میں فرانسیسی کالونی قائم ہوئی جسے اب اکاڈیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 1713 سے 1760 کے درمیان برطانیہ نے اس علاقے پر قبضہ کر لیااور ہیلی فیکس کو 1749 میں صدر مقام بنایا۔ 1867 میں نووا سکوشیا کینیڈا کے الحاق کے بانی ممبران میں سے ایک بنا۔ دیگر اراکین میں نیو برنزوک اور کینیڈا کا صوبہ شامل ہیں۔ کینیڈا کا صوبہ درحقیقت موجودہ دور کے کوبیک اور اونٹاریو پر مشتمل تھا۔
 
== جغرافیہ ==
 
صوبے کی مین لینڈ نووا سکوشیا کے جزیرہ نما پر مشتمل ہے جس کے اطراف میں بحر اوقیانوس موجود ہے۔ یہاں بے شمار خلیجیں بھی موجود ہیں۔ نووا سکوشیا میں کسی بھی جگہ سمندر 67 کلومیٹر سے زیادہ دور نہیں۔ کیپ بریٹن آئی لینڈ جو نوواسکوشیا کی مین لینڈ سے شمال مشرق میں ہے، بھی صوبے کا حصہ ہے۔ اسی طرح سیبل آئی لینڈ جو جہاز توڑنے کی صنعت کا مرکز ہے، صوبے کے جنوبی ساحل سے 175 کلومیٹر دور ہے۔ نووا سکوشیا رقبے کے اعتبار سے کینیڈا کا دوسرا چھوٹا صوبہ ہے۔ نووا سکوشیا کو کینیڈا کا انتہائی جنوبی صوبہ بھی کہتے ہیں۔
 
== موسم ==
 
نووا سکوشیا معتدل آب و ہوا والی جگہ پر موجود ہے۔ چونکہ صوبہ تقریباًتقریباًً ہر طرف سے پانی سے گھرا ہوا ہے،اس کا موسم میری ٹائم بجائے کانٹی نینٹل ہے۔ کانٹی نینٹل آب و ہوا میں درجہ حرارت کی شدت کو سمندر معتدل بناتا رہتا ہے۔
 
نووا سکوشیا کے موسم پر سمندر کا گہرا اثر ہے اور صوبے میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پر بھی سمندر کی شکل بنی ہوئی ہے۔ یہاں موسم سرما نسبتاً سرد اور گرمیاں گرم تر ہوتی ہیں۔ صوبے کے اطراف یعنی شمال میں سینٹ لارنس کی خلیج، مغرب میں خلیج فنڈی اور جنوب اور مشرق میں بحر اوقیانوس ہیں۔
 
جنوب میں 140 سینٹی میٹر اور دیگر حصوں میں سالانہ بارش 100 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ نووا سکوشیا میں دھند بھی کثرت سے پڑتی ہے اور دارلخلافہ ہیلی فیکس میں سالانہ 196 دن اور یار ماؤتھ میں سالانہ 191 دن دھند کی نظر ہوتے ہیں۔
 
سالانہ اوسط درجہ حرارت کچھ ایسے ہوتے ہیں
سطر 30:
* سمندر کا اثر
 
چونکہ نووا سکوشیا بحر اوقیانوس کے بالکل ساتھ ہی ہے اس لئے یہاں استوائی طوفان اور ہری کین گرمیوں اور خزاں میں آتے رہتے ہیں۔ 1871 سے اب تک یہاں تقریباًتقریباًً ہر چار سال میں ایک طوفان ضرور آیا ہے۔آخری بار یہاں درجہ دو کا طوفان ہری کین جوان ستمبر 2003 میں آیا تھا۔ آخری استوائی طوفان نوئل 2007 میں آیا تھا۔
 
== تاریخ ==
 
تقریباًتقریباًً 11 ہزار سال قبل پیلو انڈین لوگوں نے موجودہ دور کی نووا سکوشیا کے علاقے میں سکونت اختیار کی۔ آرچیاک انڈین لوگ یہاں ایک ہزار سے 5 ہزار سال قبل تک آبا درہے۔ میکماق جو یہاں اس صوبے اور پورے ملک کے آبائی قبائل ہیں، ان لوگوں کے براہ راست وارث ہیں۔
 
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وائی کنگ بحری قزاق یہاں کچھ عرصہ آباد رہے تاہم اس بارے کم ہی ثبوت ملتے ہیں۔ اس بارے تاریخ دان بھی متفق نہیں۔ شمالی امریکہ میں وائی کنگ لوگوں کی مصدقہ آبادی صرف لانس آوکس کے سبزہ زاروں میں تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وائی کنگ لوگ اس جگہ کو کرسٹوفر کولمبس سے بھی 500 سال قبل دریافت کر چکے تھے۔
 
1497 میں اطالوی مہم جو جان کابوٹ یہاں موجودہ دور کے کیپ بریٹن کا چکر لگا چکا تھا تاہم اس کے لنگر انداز ہونے کی جگہ کے بارے کوئی بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی۔ نووا سکوشیا میں پہلی یورپی آبادی 1604 میں قائم ہوئی۔ اسی سال فرانسیسیوں نے پیرے ڈگوا سیور ڈی مونٹس کی قیادت میں اکاڈیا کا پہلا دارلخلافہ پورٹ رائل پر بنایا۔ یہ جگہ اناپولس بیسن کے منبع پر ہے۔ فرانسیسی مچھیروں نے کانسو میں اسی سال اپنی آبادی قائم کی۔
سطر 45:
1654 میں کنگ لوئز چودہ آف فرانس نے نواب کولس ڈینی کو اکاڈیا کا گورنر مقرر کر کے اسے تمام ضبط شدہ زمینیں اور وہاں موجود معدنیات کے حقوق بھی دے دیئے۔ کنگ ولیم کی جنگ کے دوران برطانویوں نے اس پر دوبارہ قبضہ کر لیا لیکن برطانیہ نے جنگ کے اختتام پر ریسوک کی ٹریٹی کے تحت یہ علاقہ دوبارہ فرانس کے حوالے کر دیا۔ ملکہ این کی جنگ کے دوران یہ علاقہ برطانیہ کی وفادار فوج کے قبضے میں لے لیا اور اس پر اٹرچٹ کی 1713 کی ٹریٹی کے تحت قبضہ برقرار رکھا۔ فرانس نے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ اور کیپ برٹن آئی لینڈ کا قبضہ سنبھالے رکھا اور لوئیز برگ پر قلعہ بھی بنایا تاکہ سمندر سے آنے والے کیوبک کے راستے کا نظم و نسق سنبھالا جا سکے۔ امریکی کالونی کے دستوں نے اس پر قبضہ کیا تاہم برطانیہ نے اسے پھر فرانس کے حوالے کر دیا۔ مگر 1755 کی فرنچ اینڈ انڈین جنگ کے دوران یہ علاقہ پھر اپنے قبضے میں لے لیا۔
 
1713 میں نووا سکوشیا کی مین لینڈ برطانوی کالونی بنی۔ اگرچہ سیموئل وچ کے اکتوبر 1710 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ان علاقوں پر اپنی گرفت مضبوط نہ کر سکا۔ برطانوی افسروں کو اکاڈیا کی آبادی کی اکثریت پر اعتراض تھا جو فرانسیسی نژاد اور رومن کیتھولک تھی۔ یہ لوگ کنگ جارج کو یا برطانوی بادشاہت کو سچے دل سے نہیں مانتے تھے۔ ہیلی فیکس کو دارلخلافہ بنائے جانے کے باوجود بھی یہاں اکاڈین کی اکثریت باقی رہی۔ تاہم یہاں بیرونی پروٹسٹنٹ بھی لونن برگ سے 1753 میں ادھر منتقل ہوئے۔ ان نئے لوگوں کی تعداد میں کچھ فرانسیسی اور سوئس تھے تاہم جرمنوں کی اکثریت تھی۔ 1755 میں برطانیہ نے بارہ ہزار اکاڈین کو زبردستی بے دخل کر دیا۔ اس واقعے کو عظیم انخلا کہا جاتا ہے۔
 
اسی وقت ہی تاج برطانیہ نے اس طرح زمین تقیسم کرنا شروع کی جس سے یہاں کی تجارت کی اکثریت برطانیہ کے ساتھ ہی ہو۔ مثلاً جون 1764 میں بورڈ آف ٹریڈ نے شاہی وفاداروں کو بڑی مقدار میں زمینیں عطا کیں۔ ان میں تھامس پاونل، رچرڈ اوسوالڈ، ہمفرے براڈ سٹریٹ، جان وینٹ ورتھ، تھامس تھوروٹن اور لندن کے بیرسٹر لیوٹ بلیک بورن شامل ہیں۔ دو سال بعد 1766 میں لیوٹ بلیک بورن کے گھر ایک ملاقات میں ڈیوک آف رٹلینڈ کے مشیر، اوسوالڈ اور اس کے دوست جیمز گرانٹ جو ان کی نووا سکوشیا میں ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا تاکہ وہ برطانوی مشرقی فلوریڈا پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔
سطر 59:
'۔۔۔ (الحاق کی) سکیم کا مقصد بظاہر یہ دکھائی دیتا ہے کہ (نووا سکوشیا کے) لوگوں کو خود مختار حکومت سے، ان کے حقوق سے، آزادی، خودمختاری، ان کی آمدنیوں سے،تجارت اور ٹیکسوں کے حقوق لوٹ کر انہیں ایسی وفاقی مقننہ کے حوالے کرنا ہے جس پر ان کا کوئی اختیار نہیں ہوگا اور جہاں ان کی نمائندی کرنے والا کوئی نہیں، انہیں ان کی بے انتہا ماہی گیری، ریلوں اور دیگر اثاثوں سے محروم کیا جائے گا اور وہ ایک خوش، آزاد اور خودمختار صوبے کی بجائے کینیڈا کا محض ایک صوبہ بن کر رہ جائیں گے۔'
 
-یہ تقریر حکومت نے تاج برطانیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔
 
1868 میں نووا سکوشیا کے ہاؤس آف اسمبلی نے ایک قرار داد منظور کی جس میں انہوں نے الحاق کی مخالفت کی۔ 1880 کی دہائی کی یہ مخالفت اب کھلم کھلا شروع ہو چکی تھی اور 1920 کی دہائی میں میری ٹائم کے حقوق کی تحریک شروع ہوئی۔ کچھ علاقوں میں نووا سکوشیا کے جھنڈے ڈومینن ڈے پر سرنگوں رہے۔
سطر 65:
== آبادی ==
 
2001 کے کینیڈا کی مردم شماری کے تحت یہاں سب سے زیادہ تعداد سکاٹش لوگوں کی ہے جو انتیس اعشاریہ تین فیصد تھے۔ انگریز لوگ اٹھائیس اعشاریہ ایک فیصد، آئرش انیس اعشاریہ نو، فرانسیسی سولہ اعشاریہ سات، جرمن دس فیصد، ولندیزی یعنی ڈچ تین اعشاریہ نو فیصد، قدیم اقوام تین اعشاریہ دو فیصد، ویلش ایک اعشاریہ چار فیصد، اطالوی ایک اعشاریہ تین فیصد، اکاڈین ایک اعشاریہ دو فیصد تھے۔ سینتالیس اعشاریہ چار فیصد لوگوں نے خود کو کینیڈین ظاہر کیا۔
 
== زبانیں ==
سطر 81:
نووا سکوشیا میں قدرتی ذرائع بکثرت موجود ہیں۔ سکوشین شیلف میں مچھلیوں کی بے انتہا تعداد ہے۔17ویں صدی میں فرانسیسیوں کی طرف سے ترویج دیئے جانے کے بعد سے ماہی گیری یہاں صوبے کی معیشت کا اہم ستون تھی۔ 20ویں صدی کے اختتام پر حد سے زیادہ مچھلیاں پکڑے جانے کی بنا پر اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 1992 میں کاڈ مچھلی کی تعداد میں انتہائی کمی اور شکار پر پابندی کی وجہ سے یہاں 20000 ملازمتیں ختم ہوئی ہیں۔
 
2005 میں فی کس آمدنی 31344 ڈالر سالانہ تھی جو کینیڈا کی اوسط فی کس آمدنی سے تقریباًتقریباًً تین ہزار ڈالر کم اور کینیڈا کے امیر ترین صوبے یعنی البرٹا سے نصف تھی۔
 
کان کنی یہاں کی اہم صنعت ہے اور یہاں جپسم، نمک اور بیریٹ نکلتا ہے۔ 1991 سے اب تک گہرے سمندر میں تیل اور گیس بھی معیشت کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ زراعت ابھی بھی صوبے کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔ نووا سکوشیا کے وسط میں لمبر اور کاغذ کی صنعتیں بھی ملازمتوں کے لئے اہم ہیں۔
سطر 91:
نووا سکوشیا کی حکومت پارلیمانی جمہوریہ ہے۔ اس کی یک ایوانی مقننہ باون اراکین پر مشتمل ہے۔ اسے نووا سکوشیا ہاؤس آف اسمبلی کہا جاتا ہے۔ کینیڈا کی سربراہ ملکہ الزبتھ دوم نووا سکوشیا کی ایگزیکٹو کونسل کی بھی سربراہ ہیں۔ یہ کونسل صوبائی حکومت کی کابینہ کا کام کرتی ہے۔ ملکہ کی ذمہ داریاں ان کی جگہ لیفٹینٹ گورنر سرانجام دیتا ہے۔ حکومت کا سربارہ پریمئر روڈنی میک ڈونلڈ ہیں جنہوں نے 22 فروری 2006 کو عہدہ سنبھالا۔ ہیلی فیکس میں مقننہ اور لیفٹینٹ گورنر کے دفاتر ہیں۔
 
صوبائی آمدنی کا بڑا حصہ افرادی اور تجارتی سطح پر لگائے گئے ٹیکس ہیں۔تمباکو اور شراب پر بھی ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ اٹلانٹک لاٹری کارپوریشن میں بھی صوبے کے حصص ہیں اور تیل اور گیس کی رائلٹی سے بھی معقول آمدنی ہوتی ہے۔ 2006 اور 2007 کے [[مالی سال]] کے لئے صوبے کا بجٹ چھ اعشاریہ نو ارب ڈالر تھا جس میں اندازاً سات کروڑ بیس لاکھ کی رقم اخراجات سے زیادہ تھی۔ وفاق سے ملنے والی آمدنی ایک ارب اڑتیس کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر ہے جو صوبائی آمدنی کا بیس فیصد ہے۔ اگرچہ کئی سالوں سے نووا سکوشیا کا بجٹ مناسب ہوتا تھا لیکن اس کی وجہ سے کل بجٹ کا خسارہ یا قرضہ جات اب بارہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ نتیجتاً کل آمدنی کا بارہ فیصد حصہ ان قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔ صوبے کو وفاقی جی ایس ٹی میں سے ایچ ایس ٹی کا حصہ ملتا ہے۔
 
نووا سکوشیا میں تین بار ایسی حکومتیں بنی ہیں جو دیگر پارٹیوں کی حمایت سے اکثریت حاصل کرسکی تھیں۔ اس کی وجہ نووا سکوشیا میں انتخابی حلقوں کی کچھ اس طرح سے تقسیم ہے کہ کسی ایک جماعت کے لئے اکثریت حاصل کرنا کافی مشکل ہے۔نووا سکوشیا مین لینڈ کے دیہات پروگریسو کنزرویٹو جبکہ ہیلی فیکس کی میونسپلٹی کی تمام تر حمایت نیو ڈیمو کریٹس کے پاس ہے۔ کیپ بریٹن زیادہ تر لبرل کو ووٹ دیتاہے تاہم چند یاک پروگریسو کنزرویٹو اور نیو ڈیمو کریٹ بھی چنے جا سکتے ہیں۔اس طرح تین مختلف جماعتوں کو تقریباًتقریباًً یکساں ووٹ ملتے ہیں۔
 
پچھلے انتخابات 13 جون 2006 کو ہوئے تھے جن میں پروگریسو کنزرویٹو کو 23، نیو ڈیمو کریٹ کو 20 اور لبرل کو 9 نشستیں ملیں۔
 
نووا سکوشیا میں اب کوئی بھی ان کارپوریٹڈ شہر نہیں، انہیں 1996 میں ریجنل میونسپلٹی بنا دیا گیا ہے۔ ہیلی فیکس جو کہ صوبائی دارلخلافہ ہے، اب ہیلی فیکس ریجنل میونسپلٹی بن گیا ہے اسی طرح صوبے کا دوسرا بڑا شہر ڈار ماؤتھ ہے۔ سڈنی کا پرانا شہر اب کیپ بریٹن ریجنل میونسپلٹی کا حصہ ہے۔
سطر 108:
صوبے میں بارہ یونیورسٹیاں اور کالج ہیں جنمیں ڈلہوزی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کنگز کالج، سینٹ میری یونیورسٹی ہیلی فیکس، ماؤنٹ سینٹ ونسنٹ یونیورسٹی، نووا سکوشیا کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن، اکاڈیا یونیورسٹی، یونیورسٹی سینٹ اینے، سینٹ فرانکس زایور یونیورسٹی، نووا سکوشیا زرعی کالج، کیپ بریٹن یونیورسٹی اور اٹلانٹک سکول آف تھیولوجی شامل ہیں۔
 
{{سانچہ:کینیڈا کے صوبہ اور علاقہ}}
 
{{سانچہ:کینیڈا کے صوبہ اور علاقہ}}
 
[[زمرہ:اٹلانٹک کینیڈا]]
[[زمرہ:میری ٹائمز]]
 
[[زمرہ:برطانیہ کی سابقہ مستعمرات]]
[[زمرہ:کینیڈا کے صوبے و علاقہ جات]]