"طاقم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
clean up, replaced: لیۓ ← لیے (8) using AWB
سطر 1:
'''طاقم''' (ق پر زیر) کا [[لفظ]] ، [[انگریزی زبان|انگریزی]] کے set کے قریب ترین معنوں میں آتا ہے۔ انگریزی مضامین (بطور خاص [[سائنس|سائنسی]] ، و [[ریاضی|ریاضیاتی]]) مضامین میں set کا لفظ خاصے متنوع مواقع پر استعمال ہوتا ہے اور بعض اوقات تو انکے معنوں میں خاصا نمایاں فرق بھی محسوس ہوتا ہے ، لیکن اسکے باوجود [[لسانیات|لسانیاتی]] [[قواعد]] کو مدنظر رکھ کر مشاہدہ کیا جاۓ تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ اکثر و پیشتر لفظ set مجموعۂ اشیاء کے مفہوم میں لایا جاتا ہے، اور غالبا{{دوزبر}} یہی تصور مجموعے کا سبب بنا ہے کہ اردو کی لغات میں set کے لیۓلیے (بطور خاص ریاضی میں) مجموعہ بطور متبادل نظر آتا ہے، یا مروج ہے۔ مجموعہ کے بطور متبادل set لانے میں کوئی (مروجہ) لغاتی نقص تو شاید نہیں البتہ یہ ہے کہ مجموعہ ایک اور انگریزی اصطلاح collection کے لیۓلیے زیادہ موزوں معلوم ہوتا ہے اور دوسرے یہ کہ مجموعہ کو set کے لیۓلیے اس وقت استعمال نہیں کیا جاسکتا کہ جب یہ fixation کے مفہوم میں آتا ہے مثال کے طور پر set point کو نقطۂ مجموعہ نہیں کہا جاسکتا اور نا ہی اسے نقطۂ انجماد کہا جاسکتا ہے کہ set point ہمیشہ لازمی نہیں کہ freez ہونے کا مقام ہی ظاہر کر رہا ہو، ایسی صورت میں اسکے لیۓلیے درست لفظ نقطۂ طاقم ہوگا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی میں set کے لیۓلیے مجموعہ ہی آرہا ہے۔ طاقم کا لفظ بھی مجموعہ کے لفظ کی طرح [[عربی زبان|عربی]] سے آیا ہے اور طقم سے ماخوذ ہے جسکے معنی [[عدد|اعداد]]، [[اشیاء]] اور یا افراد کے اجتماع یا مجموعہ ، بننا ، بناوٹ ، ترکیب اور صلب کے ہوتے ہیں۔ طاقم کے لفظ کو ریاضی سمیت تمام سائنسی علوم میں set کے اس مجموعہ کے مفہوم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ طاقم کی جمع طواقم (sets) کی جاتی ہے۔
* ریاضی میں استعمال کے لیۓلیے دیکھیے [[طاقم (ریاضی)|مجموعہ (set)]]۔
* ریاضی میں استعمال کے لیۓلیے دیکھیے [[ذیلی مجموعہ|ذیلی مجموعہ (subset)]]۔
* [[طب]] و دیگر مضامین میں set کے لیۓلیے طاقم کے آنے کا امکان ہی غالب رہے گا ؛ کیونکہ set کے مجموعہ کے معنوں کے ساتھ ساتھ ٹہراؤ ، جماؤ یا سخت (solid / fix) ہونے کے مفہوم و معنی بھی طاقم میں بشکل ترکیب ، بننا یا بن جانا (formed) کے موجود ہیں۔
 
 
 
 
 
{{disambig}}