"رابن ہڈ" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
clean up, replaced: ابتدائ ← ابتدائی (3) using AWB |
||
سطر 1:
[[تصویر:Robin Hood.jpg|framepx|thumb|left|رابن ہڈ]]
[[تصویر:Robin shoots with sir Guy by Louis Rhead 1912.png|framepx|thumb|left|رابن ہڈ سر گائی کے ساتھ تیر اندازی کرتے ہوئے
'''رابن ہُڈ''' [[انگریزی زبان|انگریزی]] [[لوک کہانیاں|لوک کہانیوں]] میں شیرووڈ جنگل کا ایک بہادر [[ڈاکہ|ڈاکو]] تھا جو تقریباً 1290ء میں پیدا ہوا۔ ایک بہت اچھا ماہر تیر انداز اور تلوارباز۔ وہ اور اس کے ساتھی امیروں کو لوٹنے اور غریبوں کو دینے کے لئے مشہور تھے۔ روایتی طور پر رابن ہڈ اور اس کے ساتھی لنکن سبز کپڑوں میں ملبوس ہوتے تھے۔
رابن ہڈ [[قرون وسطیٰ|قرون وسطی]] کی مشہور لوک شخصیت بن گئے، جدید ادب، فلم اور [[بعید نُما|ٹیلی ویژن]] کے ذریعے ان کی شہرت ابھی تک جاری ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق رابن ہڈ ایک عام شہری تھا، لیکن نوٹنگھم کے بدمعاش شیرف نے اس کی زمین زبردستی چھین لی ا س ظلم کی وجہ سے وہ ڈاکو بنا۔
=== تاریخ ===
مقبول روایتوں میں رابن ہڈ اور ا س کے مجا مردوں(مسرور) (Merry Men) کا گروہ ناٹنگھم شائر کے شیرووڈ جنگل میں کارروائی کرتے تھے۔ کچھ حوالہ جات کے مطابق ہو سکتا ہے کہ رابن ہڈ کی بنیاد جنوبی یارکشائر کے علاقے Barnsdale سے ہو جس کی سرحد ناٹنگھم شائر سے منسلک ہے۔ دیگر روایات ہے کہ رابن کا "حقیقی" گھر یارکشائر کے اندر اور دوسری جگہوں پر ہو سکتا ہے۔ جبکہ رابن نام کے ساتھ جگہوں کے مقامات کی کثرت مزید الجھن پیدا کرتے ہیں۔ ایک تاریخی روایت میں سولہویں صدی کے آخر میں اس کی پیدائش بطور لوکسلی (Loxley) شیفیلڈ، جنوبی یارکشائر میں ہوئی تھی۔ جبکہ یارکشائر میں رابن ہڈ کے نام کا ایک کنواں کم از کم 1422ء سے بھی پہلے اس کے نام سے منسلک ہے۔ ریکارڈ ظاہر کرتے ہیں کہ رابن ہڈ نام کا شخص تیرہویں اور چودہویں صدی میں شیفیلڈ، جنوبی یارکشائر میں رہتا تھا۔ اس کی قبر کا دعوی کرکلیس پیراے میں کیا گیا ہے جو مغربی یارکشائر میں میرفیلڈ کےقریب ہے۔
سب سے پہلے رابن ہڈ کے حوالے سے واضح منظوم چودہویں صدی کی شاعری Piers Plowman میں پیش کی گئی تھی، لیکن
مقبول ثقافت میں رابن ہڈ کو عام طور پر بارہویں صدی کے بادشاہ [[رچرڈ شیر دل]] کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ رابن نے رچرڈ کےبھائی جس کا نام جان تھا کی ناانصافیوں سے تنگ آکر اس کی حکم عدولی شروع کر دی تھی کیونکہ اس دوران رچرڈ [[تیسری صلیبی جنگ]] میں شریک تھا تو جان نے [[انگلستان]] کی قیادت کا دعوی کر دیا تھا. یہ نظریہ سولہویں صدی میں کچھ مقبول ضرور ہوا لیکن اسے بہت کم علماء کرام کی حمایت حاصل ہوئی تھی.
{{Commonscat|Robin Hood}}
|